counter easy hit

بھارتی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں کیوں داخل ہوئے؟ بھارتی حکومت جواب دے کہ کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے یا نہیں، سابق بھارتی کرکٹر و سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کیخلاف فضائی کارروائی پر نریندر مودی حکومت پر سوالات اٹھا دیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں کیوں داخل ہوئے؟ بھارتی حکومت جواب دے کہ کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے یا نہیں؟

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کیخلاف فضائی کارروائی پر نریندر مودی حکومت پر سوالات اٹھا دیئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں کیوں داخل ہوئے؟ بھارتی حکومت جواب دے کہ کارروائی میں دہشتگردمارے گئے یا نہیں؟

تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں کا ہدف دہشتگرد تھے یا درخت؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیاروں کی پاکستان میں کارروائی کیا صرف سیاسی فیصلہ تھا؟ بھارت کے مشہور سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے انڈین پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا خیر سگالی کا اقدام ایک ارب لوگوں کی خوشی کا سبب بنا ہے۔ ہر بہترین عمل لوگوں کے دلوں میں اپنا راستہ خود بناتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانے والے ہندوستان کے مشہور سابق کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان کی زیر حراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا خیر سگالی کا اقدام ایک ارب لوگوں کی خوشی کا سبب بنا ہے۔ پاکستان کے وزیرِاعظم کے اعلان سے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ہر بہترین عمل لوگوں کے دلوں میں اپنا راستہ خود بناتا ہے، میں بھارتی پائلٹ کے والدین اور چاہنے والوں کی خوشی محسوس کر سکتا ہوں۔