counter easy hit

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کل کیوں خرابی کا شکار ہوئے ؟ وجہ سامنے آگئی

Why did Facebook, Instagram and the WhatsApp crash yesterday? The reason came out

لاہور(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور اس سے منسلک دیگر ایپلیکشنز واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایک مرتبہ پھر خرابی کا شکار ہو گئے ہیں اور صارفین کو ان کے استعمال میں دقت کا سامنا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق صارفین میں سب سے زیادہ مقبول ایپلیکشن فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے
سرورز حالیہ کچھ عرصے سے مسلسل ڈاؤن ہونے کے باعث دنیا بھر میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے صارفین کو اپنے اکاؤنٹ لاگ ان کرنے ، کوئی پوسٹ شیئر کرنے یا لگانے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ مشہور ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر فیس بک کے حوالے سے بہت کئی شکایات اندراج ہوئی ہیں۔کچھ صارفین نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایسے لوگوں کی پوسٹس اپنی فیس بک کی وال پر دیکھیں ہیں جو ان کے دوستوں کی فہرست میں شامل ہی نہیں ہیں۔اس حوالے سے تاحال ایسی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا صارفین کے یہ مسائل حل کر دیئے گئے ہیں یا نہیں۔اسی دوران ڈاؤن ڈیٹیکڑ کے مطابق دنیا بھر کے 59 فیصد صارفین کو فیس بک کی نیوز فیڈ میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ 25 فیصد صارف سوشل میڈیا پر کوئی چیز پوسٹ کرنے اور میڈیا فائلز بھیجنے سے قاصر ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے بھی دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی زیر ملکیت تمام سروسز اچانک معطل ہوگئیں تھیں ۔اور دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی تھی۔جس سے صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امریکا، ویت نام، کینیڈا، پاکستان، جنیوا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک میں بھی سروس متاثر ہوئی تھی۔فیس بک ترجمان کے مطابق ’’تکنیکی خرابی کے کے باعث سروس متاثر ہوئی تاہم اب ماہرین قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا سے چلنے والی دنیا بھر کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین ہیں جن کی سب سے زیادہ تعداد ایشیا سے تعلق رکھتی ہے۔اسی طرح پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ اور فوٹر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین بھی لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website