counter easy hit

بسکٹ میں سوراخ کیوں بنائے جاتے ہیں؟

لاہور: کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بعض بسکٹوں میں سوراخ موجود ہوتے ہیں؟

Why are the holes in the biscuit?خصوصاً کریم والے بسکٹوں میں سوراخ لازمی رکھے جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے؟ ایک مشہور بسکٹ کمپنی نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔ بین الاقوامی بسکٹ برانڈ بربن نے چند صحافیوں کو برطانیہ میں موجود اپنی مینوفیکچرنگ کمپنی کا دورہ کروایا جس میں انہوں نے بسکٹ بننے کے عمل کا جائزہ لیا۔ بسکٹ کی تیاری پر بنائی جانیوالی اس دستاویزی ویڈیو میں فیکٹری منیجر نے بتایا کہ کریم والے بسکٹ میں سوراخ اس لئے رکھے جاتے ہیں تا کہ بیکنگ کے دوران گرم درجہ حرارت ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے۔ ان کے مطابق اگر اس بھاپ کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملے گا تو اس سے بسکٹ ٹوٹ سکتا ہے اور اس میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں جس کے بعد ہمیں ایک ناقابل فروخت اور خراب پراڈکٹ حاصل ہو گا۔ یاد رہے کہ بربن بسکٹ کو دنیا بھر میں چائے میں ڈبو کر کھانے والے پسندیدہ ترین بسکٹ کی حیثیت حاصل ہے۔