counter easy hit

’’ ہم عمران خان کے استعفے کی حمایت نہیں کریں گے۔۔۔‘‘ لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی ٹھپ ، مولانا فضل الرحمان کو واضح پیغام بھجوا دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ ہم دھرنے کے ذریعے عمران خان سے استعفے کی حمایت نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنا ہے تو ایوان میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے، فضل الرحمان کا مطالبہ کہ وزیراعظم مستعفی ہوں اورنئے انتخابات کرائیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خبرہے کہ ن لیگ نے مولانا فضل الرحمٰن کوحمایت کا یقین دلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کے مطالبات ہیں کہ وزیراعظم مستعفی ہوں اوراسمبلیاں توڑکر نئے انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دھرنے کے ذریعے وزیراعظم کے استعفے کی پہلے حمایت کی نہ اب کریں گے۔وزیراعظم کو گھر بھیجنا ہے تو تحریک عدم اعتماد لائیے۔

واضح رہے مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام ف کی قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق ن لیگ نے جے یوآئی ف کے دھرنے کی حمایت کردی ہے۔شہبازشریف سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے چارٹرآف ڈیمانڈ اور دیگر سوالات کے جوابات دے کر انہیں مطمئن کیا کہ دھرنے کیلئے 15 لاکھ افراد اسلام آباد میں لے کر جائیں گے۔ جس پر ن لیگی رہنماؤں نے استفسار کیا کہ 15لاکھ افراد توبہت زیادہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ بےشک 15 لاکھ افراد کو انگلیوں پر ایک ایک کرکے گن لینا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 80 ہزار سے ایک لاکھ افراد خصوصی یونیفارم میں صرف سکیورٹی پر ہوں گے۔دھرنے اور غسل خانوں کی صفائی کیلئے جامع انتظامات ہوں گے۔ فضل الرحمان نے ن لیگ رہنماؤں کویقین دہانی کروائی کہ دھرنے میں واپسی کا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔ ملک میں فوری نئے آزادانہ شفاف انتخابات حتمی مطالبہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان میرے اشارے پر اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔ ایک سال سے مسلسل تیاریاں کررہے ہیں۔ فنڈز بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔کسی نے دھرنے میں رکاوٹ ڈالی تو پورے ملک میں کاروبار زندگی معطل کردیں گے۔ دھرنے میں ن لیگ کےعلاوہ حکومتی پالیسیوں سے نالاں عوام بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کی قیادت کیساتھ دوبارہ ملاقات کروں گا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر آپ سے ملاقات کی ہے۔ نوازشریف دھرنے کی حمایت کی ہدایات دےچکے ہیں۔ ن لیگ کی سی ای سی کی سفارشات منظوری کیلئے نوازشریف کو بھیجی جائیں گی۔ مسلم لیگ ن کی دھرنے میں شرکت کی تفصیلات نوازشریف کی ہدایات کی روشنی میں طے کی جائیں گی۔ جے یوآئی ف کے نمائندے منصوبے پرن لیگ کی سی ای سی میں بریفنگ دیں گے۔

WHO, WILL, NOT, SUPPORT, MOLANA FAZAL UR RAHMAN, CLEAR, MESSAGE, DELIVERED, TO, HIM

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website