yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاک بھارت کشیدگی : پاکستانی میں کس کا سوشل میڈیا مودی کی حمایت میں سرگرم عمل نکلا ؟ پول کھول دینے والا انکشاف

Web Editor September 25, 2018September 25, 2018 1 min read
Who was actively involved in the support of Modi in Pakistan?
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے بھارتی سکیورٹی فورسز کے جوان کا جو سر کاٹا ہے‘ اس کا بدلہ لیتے ہوئے ہم پاکستان کو جلد ہی اسی قسم کا ”جواب‘‘ دیں گے۔ بھار تی آرمی چیف کی
نامور کالم نگار منیر احمد بلوچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔دی جانے والی اس دھمکی کے فوراً بعد بھارت کے ٹی وی چینلز نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان میں میاںنواز شریف کا پروردہ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کھل کر مودی کی مدد کو پہنچ چکا ہے ؛اگر کسی کو شک ہے ‘تو وہ سوشل میڈیا کو دیکھ سکتا ہے۔ بھارت کے مذکورہ قسم کے الزامات کوئی نئے نہیں‘ بلکہ 8 جنوری2013ء کو من موہن سنگھ حکومت نے بھی پاکستان پر اسی قسم کے الزامات عائد کئے تھے۔ اس وقت بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ اودھم پور چھائونی کے ترجمان راجیش کے کالیا نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھاکہ منڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فوجی ‘بھارتی فوج کے دو جوانوں لانس نائیک ہیمراج اور لانس نائیک سدھاکر سنگھ کے سر کاٹ کر لے گئے ہیں‘لیکن اس جھوٹ کا پول لانس نائیک ہیمراج کے بھائی نے بھوک ہڑتال کرتے ہوئے یہ کہہ کر کھول دیا کہ ایک چادر میں مکمل طور پر ڈھکے ہوئے انسانی جسم کے پاس لے جا کرمجھے کہا گیا : یہ آپ کے بھائی ہیمراج کی لاش ہے‘ جس پر میں نے میجر صاحب کی منت سماجت کی کہ مجھے اپنے بھائی کا چہرہ یا جسم دکھایا جائے‘ تاکہ میں پہچان سکوں‘
کیونکہ اس کی کمر پر ایک تل کا نشان ہے‘ لیکن میری لاکھ منتوں کے با وجود چادر کے کسی ایک کونے کو ہلکا سا بھی سرکانے کی اجا زت نہیں دی گئی۔ جیسے ہی یہ خبر میڈیا پر نشر ہوئی‘ تو کچھ دیر بعد 25 ویں ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈر برگیڈیئر آئی کے تیواڑی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیمراج کا بھائی جذباتی ہو رہا ہے‘ 13 راجپوتانہ رائفلز کے دونوں جوانوں کے سر پاکستانی فوج نے کاٹے ہیں‘جس پر ہیمراج کے بھائی نے بھوک ہڑتال کر دی اوراگلے ہی روز راجیش کے کالیا کی طرف سے وضاحت آ گئی کہ ہمارے دو نہیں‘ بلکہ ایک جوان سدھاکر سنگھ کا سر کاٹا گیا ہے۔ فوج اور دوسری سکیورٹی فورسز کے سر کاٹنے کی بات چل پڑی ہے‘ تو پھر بھارت کو اس کا اصل چہرہ دکھانا ہوگا‘ جو کوئی قصہ کہانی نہیں‘ کوئی فسانہ نہیں ‘کوئی من گھڑت الزام نہیں‘ بلکہ بھارت کا ہی وہ آئینہ ہے‘ جس میں نریندر مودی یا بھارت کی وزارت خارجہ اور ”رائ‘‘ سمیت بھارت کی ” آئی بی‘‘ کے اہل کار جیسے ہی اپنے چہرے سامنے لائیں گے‘ تو انہیں اپنی شکلوں سے گھن آنے لگے گی ۔ 2 جون 2001ء کو نیپال کے مشہور میگزینHIMALمیں معروف بھارتی صحافی برکھا دت کا لکھا ہوا‘ مضمون بعنوان CONFESSIONS OF WAR REPORTS کے دیکھا جا سکتا ہے ۔
اس مضمون میں آج بھی بھارتی بربریت کے کھلے ثبوت موجود ہیںاور یہ وہ ثبوت ہیں‘ جو کہیں گھر بیٹھ کر نہیں ‘بلکہ بھارت کی فوجی چھائونیوں کے آنکھوں دیکھے حالات کی خونچکاں کہانیاںبیان کر رہے ہیں‘ جسے اب تک بھارتی فوج اور اس کے شعبہ تعلقات عامہ کا کوئی ایک رکن بھی جھٹلا نہیں پایا ۔مضمون میں برکھا دت نے لکھا ہے کہ اسے بھارتی فوج کے ایک کرنل کے ساتھ کارگل میں لڑنے والے ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا‘ تو ایک فوجی میس کے باہرلگے ہوئے ایک درخت کے تنے پر جو منظر دیکھا ‘تو ایک زبردست چیخ میرے حلق میں پھنس کر رہ گئی۔ ایسے لگا کہ جیسے کسی چنگیز خان یا ہلاکو خان کی جنگوں کے منا ظر سامنے ہیں ۔اس قدر گھنائونا منظر کہ میری آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔ منظر یہ تھا کہـ بھارتی فوجی میس کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے ایک در خت کے مضبوط تنے پر کارگل جنگ میں پکڑے گئے ‘ایک پاکستانی فوجی کا کٹا ہوا سر‘ ایک بڑے سے کیل سے گاڑا ہوا تھا اوردرخت پرچسپاں کئے گئے ایک کاغذ پر لکھا تھا : بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کیلئے دراس سیکٹر سے لایا ہوا بھارتی فوج کے جوانوں کا تحفہ! برکھا دت نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ
اسے یہ دیکھ کر اور بھی حیرت اور افسوس ہوا کہ بھارت کی مغل پورہ فوجی چھائونی سے میجر جنرل پوری بھارتی فوجی جوانوں کے اس تحفے کو دیکھنے کیلئے خود بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پہنچا ہوا تھا ‘ جس فوج کے میجر جنرل کی ذہنیت اس قسم کی جس کے ڈسپلن کا یہ حال ہو‘ اس کے جوانوں اور جونیئر افسران کس قدر کمینگی اور گھٹیا سرشت کے مالک ہوں گے؟ اس کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔ برکھا دت کا لکھا ہوا یہ مضمون آج بھی ریکارڈ میں مو جود ہے‘ جس کی کوئی بھی تردید نہیں کی گئی اور بھارتی فوج کے تعلقات عامہ کا محکمہ اور بھارتی میڈیا سمیت پاکستان میں نواز شریف کا حامی اور بھارت کو سچا ثابت کرنے والے چند اور لبرل قسم کے صحافی جب چاہیں ‘برکھا دت کے اس مضمون کو دیکھ سکتے ہیںاور اگر برکھا دت کی بات پر یقین نہیں ‘تو اس اخبار کی ایڈیٹر انویسٹی گیشن ہریندر باویجا کی کارگل جنگ کے18 سال بعد 25 جولائی2018ء کو شائع ہونے والی کتا ب KARGIL: THE INSIDE STORY میں آنکھوں دیکھے واقعات کو پڑھ لیجئے۔ وہ لکھتی ہیں کہ قریباً نو گھنٹوں سے زائد کے تھکا دینے والے سفر کے بعد فوج کے ہمراہ سری نگر سے وار تھیٹر پہنچی‘ تو اس دوران گھڑ والی یونٹ کے لوگ ایک پاکستانی کو پکڑ کر لائے
اور میرے سامنے ایک گھڑوالی جوان نے دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر لٹا کر اس کو ذبح کرتے ہوئے اس کا سر کاٹ کر ہوا میں بلند کرتے ہوئے جے ہند کے نعرے لگانے شروع کر دیئے ‘جسے دیکھ کراس کے افسران حیوانوں کی طرح قہقہے لگانے لگے۔ الغرض سر کاٹنا اور لاشوں کی بے حرمتی کرنا‘ بھارتیوں کی پرانی روایت ہے‘ جب اندرا گاندھی کا قتل ہوا‘ تو جنونی ا ور انتہا پسند ہندوئوں نے یہ سوچے بغیر کہ یہ سکھوں کا اجتماعی نہیں‘ بلکہ ایک گروپ کا فعل ہے‘ لیکن اپنی ہندوتا کی مہر ثبت کرنے کیلئے انہوں نے سکھوں کو ایک اقلیت اور ہندوئوں کے غلام کی حیثیت دینے کا اعلان کرتے ہوئے ‘ نفرت اور بر بریت کا نشانہ پوری دہلی نہیں‘ بلکہ بھارت بھر کے سکھوں کو اس طرح بنا نا شروع کیا کہ خاتون اور مرد‘ بچے اور بوڑھے میں کوئی فرق ہی نہ رکھا گیا۔دراصل یہ اس بات کا اعلان تھا کہ سکھوں کا درجہ بھی مسلم اور عیسائی اقلیتوں کی طرح بھارت میں بسنے والے ہندئوں کی غلام قوم کا ہے۔پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجیوں کے سر کاٹنے کی خبر یں پاک بھارت کشیدگی کی صورت میں جب دنیا بھر میں پھیل گئیں‘ تو لندن سے شائع ہونے والے مشہور زمانہ اخبار لندن ٹیلی گراف کے نمائندہ خصوصی ڈین نیلسن نے بھارتی فوج کے جنرل ایس ایل نرسیمہان سے جب اس پر تبصرہ کرنے کو کہا ‘تو انہوں نے ٹیلی گراف کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایک فوجی کا کٹا ہوا سر ضرور ملا ہے‘ لیکن وثوق سے نہیں کہا جا سکتا ہے کہ یہ ہمارے کس جوان کا سر ہے۔آخر میںبھارتی فوج کے الزامات کی نفی کرتے ہوئے‘ اقوام متحدہ کی جاری کر دہ رپورٹ ملاحظہ کیجئے : ہمارے کشمیر میں فوجی مبصر گروپUNMOGIP اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں‘ جس کے مطا بق ابھی تک تو ہمیں جواطلاعات ہیں ‘اس کے مطا بق پاکستان کی فوج کا ہی ایک جوان شہیدہوا ہے‘ جبکہ بھارت کے کسی فوجی کے لاپتا ہونے یا کسی کاسر کاٹے جانے کی کوئی شکایت بھارت نے رپورٹ نہیں کی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
All the Punjab system is running Alam Khan.
Previous Post عثمان بزدار تو ایک دکھاوا ہے ، پنجاب کا سارا نظام علیم خان چلا رہا ہے۔۔۔۔ صف اول کے صحافی نے دعوے کے ساتھ ثبوت بھی پیش کر دیے
Next Post پاک بھارت تعلقات کیوں خراب ہوئے ؟ آصف زرداری اصل وجہ سامنے لے آئے
Why India's Indo-Pak relations have deteriorated?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.