counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کو زبردست پیغام کس نے بھجوا دیا ؟ دل خوش کردینے والی خبر

Who sent a great message to Prime Minister Imran Khan? Heartwarming news

پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مود ی کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان اور خیبرپختونخوا میں ایسے بہادر اور غیور لوگ بستے ہیں کہ اگر وزیراعظم پاکستان کا حکم ملا تو نہ انڈیا رہے گا نہ انڈیا کا باجا رہے گا۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم پاکستان کا دوسرا حکم نہیں ملتا ،ریلیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہر جمعہ 12:00 سے 12:30 تک صوبائی حکومت کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالے گی ۔ کشمیری بھائیوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستان عوام آپ کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی ہے، جو ظلم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں شروع کر رکھا ہے ۔ مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں ایسے بہادر لوگ بستے ہیں کہ اگر حکم ملا تو انڈیا کا نام ونشان مٹا دیں گے ۔اُنہوں نے یونائیٹڈ نیشن سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آئیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلا دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یونائیٹڈ نیشن مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرتا تو پھر پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام وزیراعظم عمران خان کے حکم کا انتظار کریں گے اور ہم سب مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق کیلئے میدان میں لڑیں گے اور مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرکے دکھائیں گے ۔ وہ پشاور میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کررہے تھے ۔ ریلی میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی ، صوبائی وزراء ، اراکین صوبائی اسمبلی ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی پی ڈاکٹر محمد نعیم خان، سی سی پی او پشاور و دیگر سیاسی رہنمائوں اور حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی ۔ ریلی نے صوبائی اسمبلی سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور تک مارچ کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔ ریلی کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کر رہے تھے ۔ ریلی کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی گئی جبکہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے بھی ریلی گونج اُٹھی ۔ ریلی سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر کے خلاف یہ ریلی نکالی گئی ہے جس کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانا ہے ۔ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم عوام کو بھارتی مظالم سے آزاد کرایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب آزاد کشمیر ہمارے قبضے میں آیا اور پاکستان کے غیو ر عوام مقبوضہ کشمیر کو فتح کرنے والے تھے تو انڈیا کی بزدل حکومت اُس وقت خود اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ لے کرگئی ۔ اقوام متحدہ نے کشمیر پر قرارداد پاس کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق دیا گیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ اب ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی قرارداد کی پاسداری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو فاشسٹ مودی کے ظلم وجبر سے آزادی دلا دے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر اقوام متحدہ یہ مسئلہ حل نہیں کرتا تو پھر پاکستان اور خیبرپختونخو اکے عوام وزیراعظم کے حکم کا انتظار کریں گے اور جیسے ہی حکم ملے ہم سب مقبوضہ کشمیر میں جہاد کیلئے جائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائیں گے ۔ ریلی کے آخر میں وزیراعلیٰ نے کشمیر کی آزاد کیلئے دُعا کی کہ اور کہاکہ الله ہمیں ہمت دے کہ کشمیر کو آزاد کرائیں۔ اُنہوںنے ریلی کے اختتام پر کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگایا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website