counter easy hit

دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی لڑکی کون ہے اور اس کے اثاثے کتنے ہیں؟

Who is the youngest billionaire girl in the world and how much of her assets are?

ناروے(ویب ڈیسک) یہ محاورہ تو آپ نے سنا ہوگا کہ یہ بچہ منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوا ہے اور اس نوعمر لڑکی نے اسے درست ثابت کردیا ہے۔تو ملیے دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی لڑکی سے جو صرف 19 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرچکی ہے۔امریکی جریدے فوربس نے رواں سال دنیا کے امیر ترین افراد کی جو سالانہ فہرست جاری کی تھی جس میں الیگزینڈرا اینڈرسن کو دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت قرار دیا گیا تھا۔ناروے سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی 1.2 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔2007 میں الیگزینڈرا کے والدین جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42 فیصد شیئرز بیٹی کے نام کردیئے تھے۔انہوں نے 42 فیصد مزید شیئرز اپنی دوسری بیٹی کیتھرینہ کے نام کیے جس کی عمر اب 20 سال ہے اور وہ دنیا کی دوسری کم عمر ترین لڑکی بن چکی ہے۔اگرچہ ان دونوں کو ارب پتی بنے کافی عرصہ ہوگیا مگر اس کی تصدیق اب ہوئی کیونکہ ناروے میں حکومت 17 سال سے زائد عمر ہونے پر ہی کسی فرد کے ٹیکس ریٹرنز شائع کرتی ہے۔الیگزینڈرا تو بچپن سے منہ میں سونے کا نوالہ لے کر پیدا ہوئی مگر وہ ایک معروف گھڑسوار بھی ہے اور اس نے گھڑسواری کے متعدد مقابلے بھی جیت رکھے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ارب ڈالرز سے زائد کی مالک یہ لڑکی اسکول اور کالج میں اپنا جیب خرچ بچاتی تھی اور اب بھی صرف سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کو ہی چلاتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website