counter easy hit

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے اکھاڑ پچھاڑ، ڈی آئی جی کسے منتخب کر دیا گیا؟

لاہور(ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس امجد سلیمی کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے ہیں، پنجاب بھر میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کو سی سی پی اولاہور، جبکہ ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر
کو ڈی آئی جی آپریشنز لگا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن کے تحت سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کو ڈی آئی جی آپریشنز لگا دیا گیا۔ اسی طرح فرحان بیگ ڈی آئی جی ٹریننگ پولیسکالج چوہنگ لاہور تعنیات کردیے گئے۔ شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب، پولیس آفیسر کنور محمد شاہ رخ کماندنٹ پنجاب کانسٹیبلری، بی اے ناصر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ سی پی اوتعینات کردیا گیا۔ اسی طرح پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک کو آر پی او بہاولپور، سید خرم علی شاہ آر پی او سرگودھا، وسیم سیال آرپی اوملتان، طارق عباس آرپی اوگوجرانوالہ، اور بلال صدیق کو آر پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ جن کے تحت پولیس آفیسر انورکھیتران کو ڈی پی او چنیوٹ، اطہر اسماعیل کو ڈی پی او اوکاڑہ لگا دیا گیا ہے۔ ہارون راشد کو ڈی پی اوراجن پور،
رانا طاہر رحمان ڈی پی او لیہ اور جہانزیب نذیرخان ڈی پی اوشیخوپورہ تعینات کردیے گئے ہیں۔ نجیب الرحمان کو ڈی پی او نارووال، امیرتیمور کو ڈی پی او بہاولپور، شہزاد آصف کو ڈی پی اوقصور تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ممتازاحمد ڈی پی او میانوالی، محمدعلی ضیاء ڈی پی او ساہیوال، اور صادق علی کو ڈی پی اوٹوبہ ٹیگ سنگھ تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منتظرمہدی اور کاشف اسلم کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ پولیس آفیسر ملک اقبال، ڈاکٹرسردارغیاث گل، رب نواز اور زاہد نواز مروت کو سی پی اور آفس پورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الیکشن سے پہلے پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں کی جا رہی ہیں اور اب آ ئی جی پنجاب عارف نواز نے ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ 14 ڈی ایس پیز کو پرانی جگہ کام کرنے کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں جبکہ 48 ڈی ایس پیز کو نئی پوسٹنگ دی گئی ہے ۔ جن ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں پرویز حسین کو ڈی ایس پی انارکلی، خالد محمد کو ڈی ایس پی اینٹی
کار لفٹنگ لاہور تعینات کیا گیا ہے ، ارشد لطیف کو ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی لاہور،نوید اکمل کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن رائے ونڈ ،نعیم ضیا کو ڈی ایس پی نارتھ کینٹ،خالد محمود کو ڈی ایس پی صدر میانوالی ، اصغر تنویر کو ڈی ایس پی رنگ محل ، عظمت حیات کو ڈی ایس پی ریس کورس ، وقار الحق کو ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن، اعجاز علی کو ڈی ایس پی سمن آباد سرکل ، اختر مجید بھٹی کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن 90شاہراہ تعینات کیا گیا ہے ، محمد اسلم کو ڈی ایس پی اینٹی رائیڈ سکواڈ لاہور، ڈی ایس پی مستحصین شاہ کو سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز، عظمت اﷲ کو ڈی ایس پی ملتان،جان محمد کو ڈی ایس پی سی آئی اے راجن پور ،حیدر حسین کو ڈی ایس پی صدر ڈی جی خان،محمد ارشاد کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سرگودھا ، خالد رشید کو ڈی ایس پی سٹی جھنگ،آصف بیدار کو ڈی ایس پی حسن ابدال اٹک،شہناز پروین کو ڈ ی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سرگودھا ،صابر حسین کو ڈی ایس پی چناب نگر چنیوٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے 96 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا
نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ترقی پانے والے خوش قسمت سب انسپکٹرز میں محمد صفدر، محمد عارف، یار محمد، جمیل اختر، محمدشفیق، غلام محمد، محمد ریاض، ثابت اقبال، حامد محمود، شبیر احمد، شفاقت حسین، محمد یونس، لیاقت علی، محمد شفیق، محمد افضل، منیب اقبال، حسنین عباس، مظہر حسین، زوار حسین ، نثار احمد، محمد حسین ، غضنفر علی، پرویز اقبال، محمد اشرف، ظفر اقبال، محمد اکبر، شان محمد ، منیر احمد ، لیاقت علی ، ذوالقرنین ، نظر محمد ، فریاد حسین ، محمد عاصم خان ، امجد علی ، رفاقت علی ، خورشید خالد ، خرم سلطان ، محمد امین بٹ ، مبشر احمد ، خاور زمان ،محمد اسحاق ، محمد فاروق ، محمد اکرم، محمد نواز ، اصغر علی ، محمد اکرم ، محمد خالد جاوید ، عبداللہ، محمد انور شاکر ، محمد عباس ، رضوان علی ، مختار حسین ، طارق علی ، غلام عباس ، محمد اشفاق ، ریاست علی ، مظہر حسین ، محمد سلیم ، محمد عرفان سعید ، محمد امین ، محمد اسلم ، محمد فضل، شعیب خان ، عبدالطیف خان ، خالد حیات خان ، محمد رمضان ، عبدالمجید ، آغا حسین ، عبدالمجید ، احسان اﷲ ، محمداسلم ، ذیشان حید ر، سردار علی ، فیاض علی ، قمر اسحاق محمود ،
محمد شبیر ، زاہد حسین ، ریاض حسین ، عبدالرشید ، شہباز حسین ، علی قیصر ، صابر علی ، خادم حسین ، محمد بلال ، عبدالرحمن ، ناصر محمود ، منیر احمد ، عبدالقدیر ، محمدانور ، تجمل حسین ، لیاقت علی ، اختر محمود ، انصر محمود ، شوکت علی ، نورالحسن اور ممتاز حسین شامل ہیں ۔دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کی سربراہی میں پراونشل سلیکشن بورڈ ون کے اجلاس میں مختلف محکموں کے متعدد افسروں کی ترقی کی منظوری دے دی گئی،گزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف محکموں کے تقریباً 20 افسروں کو 18 سے 19 اور 19سے 20 گریڈ میں ترقی دی گئی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سات سیٹوں پر 18 سے 19 گریڈ میں افسروں کی ترقی کی منظوری دی گئی، محکمہ انفارمیشن کی تین سیٹوں پر افسروں کو 18 سے 19 گریڈ میں ترقی دی گئی ۔ اسی طرح محکمہ آبپاشی کی آٹھ سیٹوں پر افسروں کو 19 سے 20 گریڈ میں ترقی دی گئی ہے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی ایک سیٹ پر افسر کو 19 سے 20 گریڈ میں ترقی دی گئی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کی ایک
سیٹ پر افسر کی 19 سے 20 گریڈ میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے ۔ پی ایس بی ون میں افسروں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ترقی کا فیصلہ کیا گیا ۔حکام بالا کی حتمی منظوری کے بعد افسروں کی ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے انتظامی بنیادوں پر 17 گریڈ کے چار افسروں کے تقرروتبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے ،محکمہ سروسز میں تعیناتی کے منتظر امتیاز احمد کھچی کو ڈی جی اینٹی کرپشن کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا،ڈی جی اینٹی کرپشن محکمہ اینٹی کرپشن میں افسر کی مزید تقرری کریں گے ۔تعیناتی کی منتظر سمیرا ربانی کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔سیکشن آفیسر ہائرایجوکیشن انصرصغیر کابطور ڈی ایم او اٹک تبادلہ کیا گیا تھا جو کہ منسوخ کر دیا گیا، انہیں پہلے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ تعیناتی کے منتظر فاروق قمر کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اٹک تعینات کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے افسروں کے تقرروتبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔