جسٹس تصدق حسین جیلانی ، چیف جسٹس آف پاکستان رہ چکے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ریٹائرڈ ہونے پر یہ عہدہ سنبھالا تھا۔تصدق حسین جیلانی کو سات اگست 1994 میں لاہور ہائی کورٹ کا جج تعینات کیا گیا، جب کہ وہ 31 جولائی 2004میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

تصدیق حسین جیلانی چھ جولائی 1949 کو پیدا ہوئے۔ اُنھوں نے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں بطور وکیل اپنی پریکٹس کا آغاز کیا۔ اُنھیں 1983 میں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔








