counter easy hit

وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اسکار موچی مستعفی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینتھونی اسکارموچی کو 10 روز بعد ہی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

White House Director Communications Scaramucci resignation

White House Director Communications Scaramucci resignation

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے والے جان کیلے نے آتے ہی بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینتھونی اسکار موچی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جان کیلے نے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسکارموچی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسکار موچی نے اپنا استعفیٰ جان کیلے کو پیش کیا اور ان سے درخواست کی کہ انہیں دوبارہ سے امریکا کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک کا چیف اسٹریٹجی آفیسر تعینات کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اینتھونی اسکارموچی نے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رینس پری بس کو ذہنی بیماری میں مبتلا پاگل شخص قرار دیتے ہوئے ان پر صحافیوں کو معلومات افشاں کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی روز ایکشن لیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری شون اسپائسر نے بھی چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسکار موچی کو ڈائریکٹر کمیونیکیشن وائٹ ہاؤس تعینات کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website