counter easy hit

ورلڈ کپ 2019 کون سی ٹیم جیتے گی ؟ پیش گوئی نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم میں بہت سے مصدقہ میچ ونرز کھلاڑی شامل ہیں اس لئے ورلڈکپ 2019ءمیں جیت کے امکانات بے حد روشن ہیں۔این مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم 30 مئی کو جنوبی افریقہ کیخلاف اوول میں ورلڈکپ 2019ءکا سفر شروع کرے گی۔ورلڈکپ2015ءمیں حیرت انگیز طور پر گروپ سٹیج سے ہی باہر ہونے کے بعد سے اب تک انگلینڈ کی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 42 ون ڈے کھیل کر 30 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ صرف 9 میچوں میں ہی شکست کھائی ہے۔گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے چیمپین بننے کے امکانات بہت زیادہ روشن ہیں۔ پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں انگلینڈ کی بہترین ٹیم اتر رہی ہے اور بظاہر سب کچھ بہترین لگ رہا ہے کیونکہ ٹیم کا ہر شعبہ ہی مضبوط ہے۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امام الحق کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم سلیکشن کمیٹی نے انہیں عالمی کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی پانچ میچز کی سیریز میں سے 3میچز کھیلے جن میں وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور تینوں میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر63 رنز بنائے جس کی وجہ سے انہیں اب ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا۔آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے دوران ہی پاکستانی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوا اور امام الحق اس ٹیسٹ میں بھی کلئیر نہ ہو سکے اور انہیں ان فٹ قرار دیا گیا تھا۔امام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی ہیں اور گزشتہ مہینوں میں وہ اچھا کھیلتے رہے ہیں البتہ پچھلے کچھ عرصے سے ان کی کارکردگی مایوس کن رہے ہے