counter easy hit

پنجاب میں پی ٹی آئی کی حمایت کے بدلے چوہدری نثار کو کونسا عہدہ دیا جائے گا؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور چودھری نثار علی خان کے مابین بیک چینل رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور چودھری نثار علی خان آپس میں رابطےرکھے ہوئے ہیں۔ عمران خان چودھری نثار علی خان کو ضمنی انتخاب لڑوا کر قومی اسمبلی میں لانے کے خواہشمند ہیں اور اس معاملے پر دونوں رہنماؤں کے مابین بات چیت بھی ہوئی جس پر چودھری نثار علی خان نے عمران خان کو مثبت جواب دیا ہے۔دوسری جانب سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے بھی چودھری نثار علی خان سے رابطہ کیا۔ مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیاکہ چودھری نثار علی خان نے انہیں حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔۔مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے چودھری نثار علی خان سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ن لیگکے رہنماء رانا ثناء اللہ نے بیان دیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء چودھری نثار علی خان نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا، عامانتخابات 2018ء کے نتائج کے مطابق چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں این اے 63 اور این اے 59 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 سے بھی شکست کھائی اور صرف صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے کامیاب قرار پائے ۔عام انتخابات 2018ء میں چودھری نثار علی خان کی ناکامی کو کئی نظریات سے دیکھا گیا ، لیکن اب مسلم لیگ ن نے تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد بھی چودھرینثار علی خان سے ہی رابطہ کیا جبکہ ان کے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے بھی بیک چینل رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چودھری نثار علی خان کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے اور کیا وہ صوبائی اسمبلی کی نشست سے ہی حلف اُٹھا لیں گے یا پھر پاکستان تحریک انصاف کے مشورے پر ضمنی انتخاب لڑ کر قومی اسمبلی میں اپنی جگہ بنائیں گے۔