counter easy hit

بریکنگ نیوز: اور بالآخر وزیر اعظم عمران خان اپنے ہی کھودے گڑھے میں جا گرے ، کون سی معمولی غلطی گلے پڑ گئی ؟ جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )عام انتخابا ت میں اخراجات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر 100 سے زائدارکان اسمبلی کونوٹس جاری کر تے ہوئے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انتخابی اخراجات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 96اورصوبائی اسمبلیوں کے 46ارکان کونوٹسزجاری کئے ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے علاوہ راجہ پرویزاشرف اورخواجہ آصف کے نام بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھاکہ انتخابی اخراجات کے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پرنوٹس جاری ہوااور انتخابی اخراجات کی دستاویزات میں مطابقت نہیں جبکہ ارکان اسمبلی نے تشہیری مہم کے دوران قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے۔جس پر ارکان اسمبلی کونوٹس جاری کر تے ہوئے ایک ہفتہ میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ تشہیری مہم کیلئے پرنٹرزکانام اوررابطہ نمبرلکھناضروری ہے جبکہ جمع کرائی گئی رسیدوں کی بینک سٹیٹمنٹ کیساتھ مطابقت بھی ضروری ہے۔ایک اور خبر کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم سے ملاقات کی اور بھارت کے دو ڈیموں پر اعتراضات اٹھائے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انہوں نے صدر ورلڈ بینک سے بھارت کے ساتھ پانی کے مسئلے پر بات کی اور انہیں بتایا کہ ہمارا خطہ کس طرح پانی کے بحران سے دوچار ہو رہا ہے، عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا امین ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کے کشن گنگا اور رتلے پروجیکٹ پر ورلڈ بینک کو درخواست دے رکھی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے کشن گنگا اور رتلے پراجیکٹ پر سنگین اعتراضات ہیں، ہم چاہتے ہیں ورلڈ بینک اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر ورلڈ بینک کو بتایا کہ پانی کے مسئلے کا حل ہمارے لیے بہت ضروری ہے، پانی کے مسئلے سے ہماری زرعی ضروریات متاثر ہو رہی ہیں، ورلڈ بینک کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق صدر عالمی بینک نے وعدہ کیا ہے کہ اس معاملے پر وہ ایک اور کوشش کریں گے۔شاہ محمود قریشی اور عالمی بینک کے صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اِن دنوں امریکا میں موجود ہیں، جہاں 29 ستمبر کو نیویارک میں وہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات 2 اکتوبر کو ہوگی۔