counter easy hit

نواز شریف کو ڈیل دلوانے کے لیے کونسی یورپی ملک میدان میں آگئے، عمران خان ان ممالک کا نام لینے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ پاکستانیوں کے سوالوں کا جواب دے دیا گیا

Which European countries have come to field Nawaz Sharif to deal with, why is Imran Khan afraid to name these countries? Pakistanis' questions were answered

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صا فی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ دو پیغامات بھجوائے گئے لیکن وہ خود نام لیتے ہوئے ڈر رہے ہیں، جب وزیراعظم عمران خان ان ممالک کا نام نہیں لے رہے تو میں یہ کیسے بتا دوں کہ قطر نے آ کر دو مرتبہ پیشکش کی ہے، جب سے نواز شریف گرفتار ہوئے ہیں ڈیل کی باتیں تب سے ہو رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہمارے ساتھی اینکر ارشد شریف نے ایک انٹرویو کیا اور وہ انٹرویو بہت سخت کرتے ہیں اسی لیے لوگ اُن کو انٹرویو دینے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ملک کے وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ دو پیغامات بھجوائے گئے لیکن وہ خود نام لیتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان ان ممالک کا نام نہیں لے رہے تو میں یہ کیسے بتا دوں کہ قطر نے آ کر دو مرتبہ پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے نواز شریف گرفتار ہوئے ہیں ڈیل کی باتیں تب سے ہو رہی ہیں۔ جب میاں صاحب پاکستان تشریف لائے اور انہیں گرفتار کیا گیا تو انہیں یہ بتایا گیا تھا کہ ان کی گرفتاری پر پورے پاکستان میں آگ لگ جائے گی۔ائیرپورٹ پر شہباز شریف نہیں پہنچ سکے تھے ، بارہ منٹ کا فاصلہ وہ اٹھارہ گھنٹے میں بھی طے نہیں کر سکے تھے۔ اس کے بعد اسحاق ڈار ، قطر اور اٹلی نے آ کر پیشکش کی ۔ نواز شریف نے پاکستان کی اہم شخصیت کے ساتھ ضد کی کہ مریم نواز کو کلین چٹ دیں گے میں اپنی باقی زندگی لندن میں جا کر آرام کروں گا لیکن مریم نواز سیاست کرے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نواز شریف کی ڈیل سے متعلق کئی باتیں سامنے آ چکی ہیں۔حال ہی میں کچھ صحافیوں نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان کی ڈیل آخری مراحل میں ہے اور طے پایا ہے کہ پلی بارگین کے ذریعے پیسے دے کر نواز شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ اس حوالے سے حکومتی وزیر میاں اسلم اقبال نے بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ میں باوثوق ذرائع سے کہہ رہا ہوں کہ ڈیل ہو رہی ہے ، جبکہ پیسوں سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔ کئی حلقوں میں 12 ارب ڈالر کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website