counter easy hit

چیف جسٹس ثاقب نثار برطانیہ کے بعد اب کس ملک دورے پر جارہے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کیاہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار 16 دسمبر کو ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کوترکی کی آئینی عدالت کے سربراہ نے دورہ کی دعوت دی ہے، چیف جسٹس پاکستان ترک اعلیٰ آئینی عدالت کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس پاکستان 17دسمبر کومولانارومی سےمتعلق سالانہ تقریبات میں شرکت کرینگے۔دوسری جانب منرل واٹر کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہناتھا کہ جس کام میں تاخیرہوسکتی ہے اس کے لیے ٹائم فریم طے کرلیں، کمپنیاں بڑی مقدار میں پانی نکال رہی ہیں،پانی کی قیمت عدالت نے مقرر کر دی ہے، پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کمپنیاں نہیں بڑھائیں گی۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ پانی کی قیمت کا بوجھ صارف پرمنتقل نہیں ہوگا،سندھ حکومت نے زیرزمین پانی کے استعمال کی قیمت مقررکردی ہے۔ اس موقع پر بلوچستان کے نمائندنے بتایا کہ بلوچستان نے بھی منرل واٹرکی قیمت مقرر کر دی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھا کہ وسائل کی چوری نہیں ہونی چاہیے سارے کام نیک نیتی سے ہونے چاہیں،میں تو منرل واٹر کے استعمال کےخلاف مہم شروع کرنے کا سوچ رہا تھا،کمپنیاں پانی کی ٹریٹمنٹ اوربہتری کیلیے عدالتی کمیشن سے بیٹھ کرتجاویز طے کرلیں،فریقین اپنی طے کردہ تجاویز سے 13 دسمبر کو عدالت کو آگاہ کر دیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے برطانیہ کا دورہ کیا جہاں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں بھر پور فنڈز جمع کروائے ۔