counter easy hit

: کس کس بڑے کھلاڑی کو ڈراپ کر دیا گیا؟ میدان کرکٹ سے تازہ ترین خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) وہاب ریاض کا ورلڈکپ 2019 کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے فٹس کیمپ کیلئے جاری کردہ 23 کھلاڑیوں کی فہرست میں فاسٹ باولر کا نام شامل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے 23 کھلاڑیوں کا پول تیارکر لیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فٹنس کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد کیا جائے گا۔ فٹنس کیمپ میں گزشتہ ورلڈکپ میں پاکستان کے سب سے بہترین گیند باز وہاب ریاض کو طلب نہیں کیا گیا۔ وہاب ریاضکے علاوہ عمر اکمل کو بھی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم فائنل کرنے کی غرض سے جن 24 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا ہے ان میں سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، حسین طلعت، محمد رضوان، شان مسعود، عماد وسیم، فیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، میر حمزہ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، رومان رئیس، آصف علی، حارث سہیل، وقاص مقصود، جنید خان، یاسر شاہ، شاداب خان اورمحمد عباس شامل ہیں۔جبکہ فٹنس ٹیسٹ کے لیے وہاب ریاض کے علاوہ عمر اکمل کو بھی نہیں بلایا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عمراکمل اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے اور چوتھے ون ڈے کے بعد وہ ایک کنسرٹ میں ڈانس کرتے پائے گئے تھے جس پر انہیں جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عالمی کپ کا آغاز 30مئی سے ہو رہا ہے اور پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ عالمی کپ کا آغاز 30مئی سے ہو رہا ہے اور پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔