counter easy hit

دنیا چاہے یا نہ چاہے ، یہ کام تو اب ہو کر رہے گا ؟ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اعلان کر دیا

Whether the world wants it or not, will this work be done now? Federal Minister Ali Amin Gandapur announced

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت میں گہرا تعلق موجود ہے ، اس لئے بھارت اتنا بڑا کام تو امریکہ کے بغیر نہیں سکتا ، دنیا چاہے یانہ چاہے مسئلہ کشمیر اب حل ہونے کی طرف جائے گا۔ جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دنیا چاہے یا نہ چاہے مسئلہ کشمیر اب حل ہونے کی طرف جائے گا، کور کمانڈر کانفرنس میں بھی ٹھوس بیان دیا گیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کوایک مثبت پیغام ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت میں گہرا تعلق موجود ہے ، اس لئے بھارت اتنا بڑا کام تو امریکہ کے بغیر نہیں سکتا ۔ عمران خان جب سے وزیر اعظم بنے ہیں پاکستان کو سفارتی سطح پر کافی کامیابیاں ملی ہیں ، اس سے مودی فرسٹریشن کا شکار ہوگیا ہے کہ جس طرح عمران خان آگے بڑھ رہے ہیں کہیں مجھے کشمیر پر بیٹھنا ہی نہ پڑ جائے ، اس لئے اس نے کشمیر کو فوری طور پر قابو کرنے کی حرکت کرڈالی ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر ریڈ الرٹ پرہے بھارت نے مزید فوجی بھیج دیئے ہیں،مسئلہ کشمیرپربھارت کاعالمی مصالحت نہ ماننے کی وجہ سے ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑ گیاہے۔ بھارت منصوبہ بندی کے تحت جنگ شروع کرناچاہتاہے ،پاکستان کو 26فروری کو بھارتی جارحیت کو اقوام متحدہ میں لے کر جانا چاہیے تھا،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیرکو اٹھائے،مودی کے عزائم سے مقبوضہ کشمیراورخطے میں مزید تباہی ہوگی جتنی جلدی ہوسکے پاکستان اس کواقوام متحدہ میں اٹھائے۔ وقت بہت کم ہے ۔ انہوں نے بتایایاسین ملک کی ٹانگ اور کان میںانفیکشن اور آنکھ میں خون جم گیاہے ، ہسپتال منتقل کیاجائے ۔ان خیالات کااظہارجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال اور گرفتارحریت رہنماؤں بلخصوص اپنے شوہریاسین ملک کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔مشعال ملک نے کہاکہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر ریڈ الرٹ پرہے اور حالات خراب ہیں 25فروری کو میرے شوہر کوہماری شادی کے دسویں سال گراہ پر گرفتار کیا گیاہے ۔4ماہ سے ڈیتھ سیل میں بند کیا ہے۔ ان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ان پر تشدد کیا جارہاہے اور زمین پر سونے پر مجبور کیا جارہاہے ان کوجانوروں کی طرح پنجرے میں رکھا گیا ہے۔ صرف دس منٹ ان کو باہر نکالا جاتا ہے ٹانگ اور کان میں انفیکشن ہوگیا ہے۔ ان کے کان میں پس پڑگئی ہے۔ دائیں آنکھ میں خون جم گیا ہے. وہ اپنے ایمان کی طاقت کی وجہ سے زندہ ہیں۔ان کے خاندان اور ان کو شادی کے بعد بھی خوشی نصیب نہیں ہوئی ہے یہ خواب ہی رہے گیا ہے کہ وہ جیل سے باہر آئیں گے۔ ان کا اعلاج نہیں کیا جارہاہے انسانیت کی تزلیل کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں تعینات غیرمقامی بیوروکریٹ کو چھٹی پر بھیج دیا ہے۔پولیس اوردیگرسیکورٹی کے اداروں کو اسلحہ دے دیاہے اور حکم دے کر 20دنوں کے لیے دکانیں بندکردی گئی ہیں کوئی قانون نہیں ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جعلی الیکشن کرواتا ہے۔ اس کے ذریعے عبداللہ عبداللہ محبوبہ مفتی کو لے کر آتے ہیں وہ نہیں چلتے ہیں تو گورنرراج لگادیتے ہیں۔ 35Aکو یہ ہٹانا چاہتے ہیں تاکہ غیر مقامی لوگوں کو آباد کیا جائے اور کشمیریوں کو نکالاجائے۔ بھارت نے بالاکوٹ پر حملہ کرکے جھوٹا دعوی کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website