counter easy hit

معلوم نہیں راؤ انوار کہاں ہیں؟ آئی جی سندھ بھی لاعلم

کراچی: آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔

Where is Rao Anwar don't know? IG Sindh also unknownسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے تین دن دیئے ہیں اور ہم اس حکم پرعمل کرتے ہوئے راؤ انوار کو گرفتار کرکے پیش کریں گے۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ راؤ انوار کہاں ہیں تو فوری طور پر وہاں سے پکڑ لیتا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نجی طیارہ آپریٹرز سے اور وزارت داخلہ سے حلف نامہ طلب کرلیا ہے، راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔