counter easy hit

آسیہ بی بی کہاں ہیں ؟حکومت کی جانب سے تردید کے بعد معروف صحافی عمر چیمہ ثبوتوں کے ساتھ میدان میں آ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد بیرون ملک روانگی کی خبریں غلط ہیں ،دفتر خارجہ نے تردید کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے توہین رسالت کے کیس میں سزائے موت کے بعد رہائی پانے والی آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تردید کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ملتان وویمن جیل سے رہائی کے بعد آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں۔ان کی بیرون ملکروانگی کی خبریں درست نہیں ۔دریں اثنا دفتر خارجہ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کیے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ناقد سمجھے جانے والے صحافی عمر چیمہ نے بھی دفتر خارجہ کے موقف کی تائید کردی۔ عمر چیمہ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے کہ ان کے ایک دوست کی آسیہ بی بی کے اہلخانہ سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔