yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

جہاں ’سب چلتا ہے‘ وہاں بہت کچھ غلط چلتا ہے

Web Editor July 8, 2018 1 min read
Where 'all works' something goes wrong there
Share this:

انسان بھی کتنا نرالا اور غیر حقیقت پسند ہے کہ اپنے مزاج کے برخلاف کام اور رویوں کو اپنے لیے خطرہ محسوس کرتا ہے، اگرچہ وہ کام اس کے حق میں ہی کیوں نہ ہو۔ یہاں تک کہ لاعلمی کی بناء پر اپنے ساتھ کام کرنے والے، اپنے ہی ہمدرد اور ترقی پسند دوست کو دشمن سمجھ کر پیٹھ پیچھے سازشیں گڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔

کتنا تکلیف دہ مقام ہوتا ہے ایسے مخلص انسان کےلیے جو اپنی بے غرض محبت کے ساتھ صحیح کام کرنے کی لگن میں کام کو خوب سے خوب تر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کی یہ کوشش تب دم توڑ دی جا تی ہے جب اس کی محنت اور لگن کو یکسر نظرانداز کرکے تلخ لہجے میں کہہ دیا جاتا ہے کہ بس! ’’جتنا کہا ہے اتنا کام کرو، زیادہ مخلصی نہ دکھاؤ۔‘‘ یہ جملہ سن کر ماتحت شخص کس اذیت میں مبتلا ہوتا ہوگا؟ اس کا اندازہ شاید ہر وہ بے بس انسان لگا سکتا ہے جو کسی ادارے سے منسلک ہو اور ناتجربہ کار ذمہ دار اس پر مسلط ہو۔

اندازہ تو لگائیے کہ ایسے ناتجربہ کار اور غیر ذمہ دار شخص کی غیر ذمہ داری ادارے کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے؛ کیونکہ اس کی نظر میں اچھا ہو یا برا ’’سب چلتا ہے۔‘‘

یہ ایسا جملہ ہے جو ادارے کی ساکھ کو دھیرے دھیرے موت کے گھاٹ اُتارنے والے زہر کی طرح آہستہ آہستہ خاتمے کی طرف لے جاتا ہے۔ ادارے میں کام کرنے وا لے ملازمین کے مزاج میں عدم اعتمادی پروان چڑھنے لگتی ہے، کیونکہ وہاں ’’سب چلتا ہے۔‘‘

تکنیکی صلا حیتیں معدوم ہو نے لگتی ہیں، کیونکہ وہاں سب چلتا ہے۔

کام کا معیار بری طرح متاثر ہوتا ہے، کیونکہ وہاں سب چلتا ہے۔

ادا رے سے مخلص ملازمین کی ترجیح بے سود اور بے کار کے کام ہو جاتے ہیں، کیونکہ وہاں سب چلتا ہے۔

آپس کے تعلقا ت میں تلخی آنے لگتی ہے، کیونکہ وہاں سب چلتا ہے۔

سب چلتا ہے، سب چلتا ہے، سب چلتا ہے اور جہاں سب چلتا ہے… وہاں بہت کچھ غلط چلتا ہے۔

یقیناً اس طرح کا مزاج جس ادارے میں پروان چڑھ جائے، وہاں بہت کچھ غلط چل سکتا ہے۔

ضرورت ہے تو اس بات کی کہ ادارے کی باگ ڈور سنبھالنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا بیڑا اٹھانے والےاہل اور اچھے اخلاق کے حامل افراد کے تقرر کی، تاکہ ذمہ دار شخص نہ صرف اپنے ماتحتوں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کرے بلکہ ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کو بہتر انداز میں نکھارنے کےلیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا رہے۔

یقین جانیے کہ قابل اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی ’’انا‘‘ کی چادر اوڑھنے والوں کی ذات میں بھی نکھار پیدا کر سکتی ہے؛ اور سب چلتا ہے کی گردان کے بجائے ’’صرف اچھا چلتا ہے‘‘ کی فضا قائم کرسکتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
I received a message that 'We will not leave you' Maryam Nawaz
Previous Post مجھے ایسے پیغام ملتے رہے کہ ’آپ کو تو ہم نہیں چھوڑیں گے‘، مریم نواز
Next Post سزا سے بچنے کیلیے لوگ ملک سے باہر جاتے ہیں ہم واپس آرہے ہیں، مریم نواز
People go out of the country to avoid punishment, we are coming back, Maryam Nawaz

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.