counter easy hit

اپنے ہاتھ کب دھونے چاہئیے

درجِ ذیل صورتوں میں اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا چاہئے

کھانا تیار کرنے سے پہلے ۔

کھانا کھانے سے پہلے۔

کچّے اور پکے ہوئے کھانوں یا تیار کھانوں کے درمیانی وقت میں۔

ٹوائلٹ جانے یا نیپی تبدیل کرنے کے بعد۔

تمباکو نوشی کے بعد۔

رُومال یا ٹِشّو استعمال کرنے کے بعد۔

کچرا اُٹھانے یا باغ میں کام کرنے کے بعد۔

جانوروں کو ہاتھ لگانے کے بعد۔

بیمار بچّوں یا بیمار افراد سے ملاقات اور انہیں ہاتھ لگانے کے بعد۔

اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح کیسے دھویا جائے

اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کے لئے درجِ ذیل پر عمل کیجئے

اپنے ہاتھوں کو گرم پانی سے گِیلا کیجئے ۔

مائع صابن کا ایک ڈوز لیجئے اور15 سے 20سیکنڈ تک خوب جھاگ بنائیے ۔ مٹی یا گرد وغبار لگا ہونے کی صورت میں زیادہ دیر تک جھاگ بنائیے۔

گرد و غبار اور جراثیم کے خاتمے کے لئے اپنے ہاتھوں اور کلائیوں کی سطحوں کو خوب اچھی طرح سے ایک دوسرے کے ساتھ رگڑنا چاہئے ۔

اپنے ہاتھوں کی پشت ، کلائیوں، انگلیوں کے درمیانی جگہوں، اور ناخنوں کے نیچے والی جگہوں کو صاف کرنا یا د رکھئے ۔

اگر ممکن ہو تو انگوٹھیوں ، گھڑی وغیرہ کو ہاتھ دھونے سے پہلے اُتار لیجئے ۔یا پھر ہاتھ دھونے کے دوران انگوٹھیو ں کو حرکت دیجئے کیوں کہ ان کے نیچے جراثیم ہو سکتے ہیں۔

بہتے ہوئے پانی کے نیچے اپنے ہاتھوں اور کلائیوں کو اچھی طرح دھو لیجئے ،اور صابن کو اچھی طرح بہا دیجئے ۔کیوں کہ رہ جانے والے صابن کی وجہ سے خارش محسوس ہو سکتی ہے ۔

اپنے ہاتھوں کوخُشک پیپر ٹاول (یا ایک بار استعمال کئے جانے والے ٹاول)سے خُشک کر لیجئے ۔اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح خشک کر لیجئے ۔

اگر انگوٹھی پہنی ہو تو اس کے نیچے کی جگہ کو بھی خُشک کر لیجئے کیوں کہ ان کے نیچے کی جگہ گیلی رہنے کی صورت میں آلودگی پیدا ہو سکتی ہے ۔

گرم ہَوا سے بھی ہاتھوں کو خُشک کیا جا سکتا ہے تاہم آپ انہیں خُشک کرنے کو یقینی بنائیے۔

گھر پر تما م افرادکو اپنے ذاتی ٹاول استعمال کرنا چاہئیں اور انہیں تھوڑے وقفے کے بعد دھو لینا چاہئیں۔