counter easy hit

میری غیر موجودگی میں کیا چکر چلا؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔شیخ رشید کی نظریں وزارت اطلاعات پر مگر لندن سے فواد چوہدری کا دبنگ موقف سامنے آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان کے بعد لندن سے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا ناقابل یقین بیان سامنے آ گیا ، لندن سے اسلام آباد روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں لندن کیا آیا ملک میں طوفان آ گیا ۔
میری غیر موجودگی میں کیا کچھ ہوا اسکی حقیقت مجھے معلوم نہیں مگر پاکستان پہنچ کر اور حالات کا جائزہ لے کر ہی کچھ کرونگا ۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ میں تین روز کے لیے لندن آیا مگر میری غیر موجودگی میں گویا طوفان آ گیا ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید جو کچھ بولتے رہے میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا کہ کس تناظر میں اور کس مقصد سے انہوں نے یہ بات کی البتہ پاکستان پہنچ کر اعلیٰ قیادت اور شیخ صاحب سے ملاقات کے بعد ہی صورتحال مجھ پر واضح ہو گی اور ضروری ہوا تو تب کوئی قدم اٹھاؤنگا جب سارا معاملہ سمجھ جاؤں ۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کی صحیح اسپرٹ ہوتی تو خورشید شاہ کے بیانات ٹی وی کے بجائے جیل سے آرہے ہوتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال کی ڈائریکشن تو اسلام آباد سے نکلتی اور پارک لین تک پہنچتی تھی۔ سابقہ حکمرانوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ملک کا جو حشر کیا اگر ان میں ذرا بھی شرم و حیا ہوتی تو دو چار سال تک منہ چھپائے رہتے اور گھروں سے باہر بھی نہ نکلتے ۔