counter easy hit

آصف علی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے کب جوائن کریں گے؟ اعلان کر دیا گیا

When will Ali Asif bring national team to the World Cup? Announced

لاہور (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹر آصف علی پاکستان کی ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے کل ہفتہ کو لاہور سے لندن روانہ ہوں گے ۔وہ پاکستان کے ورلڈ کپ کے دورسرے وارم اپ میچ سے قبل کارڈیف میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے ۔بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں آ صف علی کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کرے گی۔ آصف علی کو قومی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ بیٹی کے انتقال کی وجہ سے پاکستان واپس آگئے تھے اور ان کی تدفین کے بعد اب وہ ہفتہ کو لاہور سے لندن روانہ ہوں گے آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کی وجہ سے عابد علی کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی امریکہ میں انتقال کر گئی تھی ۔پاکستانی کرکٹر آصف علی کی 2 سالہ بیٹی نور فاطمہ کئی ماہ سے بیمار تھی اور کینسر جیسے موضی مرض کے باعث امریکہ کے اسپتال میں زیر علاج تھی، نور فاطمہ کا کینسر اسٹیج فور پر تھا۔آصف علی کی بیٹی کو گزشتہ ماہ کینسر کے باعث امریکہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود کرکٹ ٹیم کو دستیاب تھے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔میڈیا منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ٹیم کے تمام اراکین آصف علی کے ساتھ ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر شادان خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا۔ آصف بھائی اس مشکل وقت میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کی فیملی کو صبر دے۔گزشتہ ماہ بیٹی کے علاج کے لیے امریکہ روانگی سے قبل آصف علی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے علاج کے لیے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ آصف علی نے فوری ویزہ جاری کرنے پر امریکی سفارتخانے کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی معصوم بیٹی کے انتقال پر دکھ ہوا، غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website