counter easy hit

حالیہ بحران بڑھ گیا تو نوازشریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے، خورشید شاہ

When the current crisis would prefer the issue of political assassination, Shah

When the current crisis would prefer the issue of political assassination, Shah

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حالات ابھی بھی حکومت کے ہاتھ میں ہیں لیکن بحران بڑھ گیا تو نواز شریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے اور اگر جنگ جاری رہی تو نواز شریف نہیں بچیں گے۔

عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنا موخر کردیا کہ شائد لوگ لڑجھگڑ کر بھی نہ پہنچ سکیں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران جلد ختم ہوتا نظر نہیں آتا، حالات ابھی بھی حکومت کے ہاتھ میں ہیں لیکن بحران بڑھ گیا تو نوازشریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے اور اگر جنگ جاری رہی تو نواز شریف نہیں بچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مرکر بھی استعفیٰ نہیں دے گا جب کہ ان ہاوٴس کسی تبدیلی کا امکان نہیں، حکومت کے سینئر وزیر نے سکیورٹی اجلاس کی خبر کی تصدیق کی تھی لہذا پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنانا اس حکومت کا سب سے بڑا مذاق ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ یہ پاناما لیکس کا نہیں یہ کیس تو صادق اور امین کا ہے جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی ٹی او آر پر نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں 4 نومبر کو بل پیش کررہے ہیں لہذا حکومت کو چاہیے کہ مخالفت نہ کرے، ہمارا بل پاناما سمیت کرپشن کے تمام مقدمات کی تحقیقات کرے گا۔

خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد اور عارف علوی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ راستے بند کرنے سے دشمنوں کو فائدہ ہوگا، پی ٹی آئی کے کارکن پرامن ہیں تو کارروائیزیادتی ہے اور کارکنوں کے خلاف کارروائی کے بعد تحریک کو نہیں روکا جاسکے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ سندھ کی حکومت محفوظ ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب لڑ رہے ہیں جب کہ ڈی جی رینجرز کبھیبھی وزیراعلیٰ سندھ کی سرزنش نہیں کرسکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website