counter easy hit

”وزیراعظم ہاوس میں مائیک پومپیو نے تیسرے بسکٹ پر ہاتھ رکھا تو عمران خان نے کہا ۔۔۔“سینئر صحافی عمر چیمہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

اسلام آباد ;حکومت سادگی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وزیراعظم ہاوس آنے والے مہمانوں کی صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کرنے کے اطلاعات میڈ یا کی زینت بنی ہوئی ہیں ،فیصل جاوید نے بھی وزیراعظم ہاوس میں سارا دن بھوکے پیٹ گزارنے کے بعد میڈ یا پر اس بات کا خوب ذکر کیا تھا،اس پر صحافی عمر چیمہ نے بھی طنزیہ انداز میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی بے اختیار مسکرا اٹھیں گے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر چیمہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ”مائیک پامپیو نے تیسرے بسکٹ پر ہاتھ رکھا تو وزیراعظم نے کہا

واضح رہے کہ دو دن قبل نجی نیوز چینل میں حامد میر کے پروگرام کے دوران سینیٹر فیصل جاوید نے بتا یا تھا کہ وہ سارا دن وزیراعظم ہاوس میں رہے جہاں انہیں کھانے کو کچھ نہیں ملا تھا صرف چائے اور ایک بسکٹ پر سارا دن گزارنا پڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوس میں ہم آٹھ لوگ موجود تھے اور چائے کے ساتھ ٹرے میں صرف سا ت بسکٹ آئے تھے جس میں سے بمشکل ایک میں نے کھا یا تھا ،اس کے بعد حامد میر نے ان کی چکن تکہ سے تواضع کی تھی ۔جبکہ اس حوالے سے علی زیدی نے فیصل جاوید کی بات کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے خود فیصل جاوید کو دو بسکٹ کھاتے ہوئے دیکھا تھا ۔