counter easy hit

آئی فون 11 کب مارکیٹ میں لانچ کیا جانیوالا ہے ؟ شائقین کے کام کی خبر

When is the iPhone 11 going to launch in the market? News of the work of the fans

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) ہر سال کی طرح اس سال بھی آئی فون کے اگلے ماڈل یعنی آئی فون 11 کا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔ اس کے تین ورژن پیش کیے جائیں گے جو بالترتیب آئی فون 11، آئی فون 11 آر اور آئی فون 11 میکس ہوں گے۔ متوقع طور پر ان ڈیزائنز کی قیمتیں بھی 1000 ڈالر سے 1300 ڈالر کے درمیان ہوں گی۔ویسے تو آئی فون 11 کی بیشتر تفصیلات منظرِ عام پر آچکی ہیں لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اسے کس تاریخ کو لانچ کیا جائے گا۔ ’’سی نیٹ نیوز‘‘ میں موبائل سیکشن کی سینئر ایڈیٹر ’’لائن لاء‘‘ نے اس بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے اپنے تازہ بلاگ میں لکھا ہے کہ نئے آئی فونز کی تقریبِ رونمائی متوقع طور پر 10 ستمبر کو ہوگی جبکہ 20 ستمبر سے ان کی سپلائی شروع کی جائے گی۔اس اندازے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ امریکا میں ’’لیبر ڈے‘‘ ہر سال ستمبر کے پہلے پیر کو منایا جاتا ہے۔ گزشتہ سات سال کے دوران آئی فون کی تقریبِ رونمائی لیبر ڈے والے ہفتے میں یا پھر اس سے اگلے ہفتے کے دوران، منگل یا بدھ کے روز منعقد کی جاتی رہی ہے۔ جس سال میں لیبر ڈے 3 ستمبر یا اس سے پہلے کی کسی تاریخ کو پڑا، تو آئی فون کے نئے ماڈل کی تقریبِ رونمائی اس سے اگلے ہفتے میں منعقد کی گئی۔ تاہم جس سال لیبر ڈے 5 ستمبر یا اس کے بعد والی تاریخ میں آیا، تو اس سال ایپل کارپوریشن نے آئی فون کا نیا ماڈل اسی ہفتے کے دوران (منگل یا بدھ کے روز) عوام کے سامنے پیش کیا۔امریکا میں اس سال لیبر ڈے 2 ستمبر کو پڑ رہا ہے اس لیے نیا آئی فون لانچ ہونے کی متوقع تاریخ اس سے اگلے ہفتے میں آنے والے منگل یا بدھ کا دن ہوسکتا ہے۔ منگل کو 10 ستمبر جبکہ بدھ کو 11 ستمبر ہوگی۔ البتہ 11 ستمبر 2019 کو نائن الیون کے اٹھارہ سال بھی مکمل ہورہے ہیں اس لیے گیارہ ستمبر کو آئی فون کا نیا ورژن لانچ کرنے کا امکان، نہ ہونے کے برابر ہے۔ان تمام باتوں کی بنیاد پر لائن لاء کا کہنا ہے کہ آئی فون 11 کی لانچ ڈیٹ، کم و بیش یقینی طور پر، 10 ستمبر 2019 ہی ہوگی۔اگرچہ ایپل کے اگلے اسمارٹ فون ’’آئی فون 11‘‘ کی لانچنگ میں ابھی پورے دو مہینے باقی ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ’’اندر کی خبر رکھنے والوں‘‘ نے مخبریاں شروع کردی ہیں کہ آئی فون 11 کیسا ہوگا اور اس میں کیا کچھ ’’خاص‘‘ ہوگا۔ایسے ہی ایک مخبر ’’ایڈورڈ سی بیگ‘‘ بھی ہیں جنہوں نے ’’یو ایس اے ٹوڈے‘‘ ویب سائٹ کےلیے اپنے ایک تازہ کالم میں آئی فون کے صارفین کو ’’صبر‘‘ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ، ان کے بقول، آئی فون 11 اپنے پیشرو آئی فونز کے مقابلے میں کچھ خاص بہتر نہیں ہوگا لیکن بڑی تبدیلیاں اگلے سال یعنی 2020 والے آئی فون ورژن میں متعارف کروائی جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ آئی فون 11 میں فائیو جی سپورٹ نہیں ہوگی کیونکہ اوّل تو ابھی فائیو جی ٹیکنالوجی بہت نئی ہے اور دوم یہ کہ ایپل کارپوریشن، دوسرے اداروں کی طرح کسی بھی نئی ٹیکنالوجی پر ندیدوں کی طرح حملہ آور نہیں ہوتی بلکہ منصوبہ بندی کرکے، اپنے حساب سے صحیح وقت پر اس ٹیکنالوجی کو اختیار کرتی ہے۔ فائیو جی سپورٹ کےلیے ایپل نے 2020 کا سال ذہن میں رکھا ہے۔ ماضی کی طرح اس سال یعنی 2019 میں بھی آئی فون کے تازہ ترین ورژن کے تین ڈیزائن پیش کیے جائیں گے جو اپنی جسامت اور قیمت میں ایک دوسرے سے مختلف ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website