counter easy hit

جب میں پہلے دن عمران خان سے ملی تو انہوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا ۔۔۔۔۔ زرتاج گل نے ایسی بات کہہ دی جو جان کر آپ انکی کامیابی کے راز سے واقف ہو جائیں گے

اسلام ا ٓباد;پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیرکا کہنا ہے کہ مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں،قبائلی ہونے کی وجہ سے طبیعت جنگجوانہ ہے،آدھے سے زیادہ ووٹ مجھے تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں،عمران خان نے مجھے پہلے دن ہی کہا بہت بہادرہو آگے جاسکتی ہو۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیرکا کہناتھاکہ وزیرستان اور جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہیں،فاٹاکے لوگ سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں لیکن انکی خدمات کو تسلیم نہیں کیاجاتا،قبائلی ہونے کی وجہ سے طبیعت جنگجوانہ ہے،آدھے سے زیادہ ووٹ مجھے تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امیر غریب میں فرق نہیں ہوتا،ذہانت کی وجہ سے انسان آگے جاتاہے،سسٹم تبدیل کرنے کے لیے باہر نکل کر آئی ہوں،میں منافق اور بزدل نہیں پاکستان کوتبدیل کرنے میں حصہ ڈالوں گی،میں بتانا چاہتی تھی خواتین بھی مرد لیڈر کی طرح کام کر سکتی ہیں،لوگ مجھے کہتے ہیں دھی رانی آگئی ہے،لوگ میراجذبہ دیکھ کر اپنی بیٹیوں کے نام زرتاج گل وزیر رکھتے ہیں۔زرتاج گل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان انتہائی سادہ ،دور اندیش لیڈرہیں میں ان کوشروع دن سے بطور لیڈر جانتی ہوں،عمران خان کے ناقدین انہیں نہیں جانتے وہ جھکتے ہیں نہ بکتے ہیں،وہ کرپٹ نہیں نہ کرپشن کرنے دیں گے،وہ سادہ ہیں پاکستان کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کریں گے،عمران خان نے مجھے پہلے دن ہی کہا بہت بہادرہو آگے جاسکتی ہو۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم

” عمران خان،، جسے میں جانتا ہوں” میں 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی کے کئی دن بعد ہونے والی عمران خان سے حالیہ ملاقات کا تذکرہ کرتے ہیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ رسمی انٹرویو نہیں تھا۔ یہ کافی کے کپ پر ان کے بنی گالا کے دفتر میں ہونے والی ملاقات تھی، ان کی تقریب حلف برداری سے چند روز قبل یہاں بڑی تبدیلی نمایاں نظر آ رہی تھی۔مجھ سے ان کے دفتر کے باہر اپنا موبائل فون جمع کرانے کیلئے کہا گیا تھا۔جب سے وہ اسلام آباد میں ای سیون کے پوش علاقے سے پہاڑی پر قائم بنی گالا میں منتقل ہوئے ہیں اس وقت سے چند برسوں کے دوران ایسا میرے ساتھ کبھی نہیں ہوا۔ اچانک مجھے احساس ہوا کہ میں پاکستان کےنئے وزیراعظم سے ملنے جا رہا ہوں۔یاد رہے عمران خان الیکشن 2018ء میں واضح جیت کے بعد پاکستان کے آئندہ ممکنہ وزیراععظم ہوں گے،،عمران خان حقیقی معنوں میں ملک میں تبدیلی لانےکے خواہاں ہیں۔عمران خان نے گذشتہ روز کسی بھی قسم کا پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا تھا،،عمران خان نے اپنی کابینہ کو بھی سادہ زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گا۔اور اب عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کیس میں نیب پشاور میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس مقصد کے لیےعمران خان آج پشاور بھی جائیں گے۔جہاں وہ تحریک انصاف کے اجلاس کی صدارت کے علاوہ نیب کے سامنے بھی پیش ہوں گے۔بظاہر لگتاہے کہعمران خان واقعی ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔پاکستانی عوام کو بھی عمران خان سے کئی امیدیں وابستہ ہیں۔۔عمران خان ان امیدوں پر کتنا پورا اتریں گے۔اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا۔