counter easy hit

50 لاکھ گھروں کا منصوبہ وزیراعظم عمران خان کب اور کہاں سے شروع کرنے والے ہیں ؟ اعلان کر دیا گیا

When and where will Prime Minister Imran Khan start planning for 5 million homes? Was announced

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ، 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ گوادر کے ماہی گیروں سے شروع کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی لوٹ مار کے باعث قومی خزانے میں پیسہ نہیں ہے، مفاہمتی یادداشت سے ہاؤسنگ منصوبے کے لئے مالی معاونت فراہم ہوگی، پاکستان میں اکثر لوگ اپنا گھر نہیں بنا سکتے.وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں اس وقت سوا کروڑ گھروں کی قلت ہے، پوری کوشش ہوگی، نیا پاکستان منصوبےمیں مقامی مٹیریل استعمال ہو.انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گھروں کی تعمیر کے لئے اس وقت 0.2 فی صد قرضے دیے جاتے ہیں، ہاؤسنگ اتھارٹی کا مقصد گھر بنانے والوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے، ہاؤسنگ پروگرام سے روزگار بڑھے گا، انڈسٹری آگے بڑھے گی.ان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر بنانا ہمارا سب بڑی کاوش ہوگی، وسائل سے محروم لوگوں کو گھر بنانے کا موقع فراہم کریں گے. عدالت کی اجازت کے بعد بینک قرضے دینا شروع کریں گے، نئے ہاؤسنگ پروگرام سے متعلقہ صنعتوں کو فروغ ملے گا، گھروں کے لئے آسان قرضوں کی فراہمی کے لئے آرڈیننس منظور کرلیا.وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے بعد بینک قرضے دینا شروع کریں گے، نیا ہاؤسنگ پروگرام کے لئے ون ونڈو آپریشن بنا رہے ہیں. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جمہوریت جمہوریت کاڈرامہ چھوڑدے ، چئیرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد اچھی روایت نہیں ہوگی، امید ہے سینیٹرز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید نے چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے کہا پیپلز پارٹی نام نہادجمہوری سوچ اور ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں، پیپلزپارٹی کاوژن کوئی نظریہ مقصد نہیں صرف کرپشن ہے، اپنےہی دیئے ہوئے ووٹ کونہیں مان رہی۔،فیصل جاوید کا کہنا تھا صادق سنجرانی کےخلاف کوئی الزام نہیں، تحریک عدم اعتماداچھی روایت نہیں ہوگی،خفیہ ہوگی امید ہے سینیٹرز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، بہت سےسینیٹرزٹیکنیکلی آزادہیں، ان کےتابع نہیں۔اپوزیشن کےایک سینیٹرکوصادق سنجرانی سےشکایت نہیں، ہمیں شکایت رہتی تھی صادق سنجرانی اپوزیشن کوزیادہ وقت دیتےہیں۔ارکان سینیٹ غیرجمہوری 2خاندانوں کی غلامی نہیں کریں گے، کرپٹ مافیاپارٹی قیادت خاندان سےباہرنہیں جانے دیتا، غیرجمہوری اوربادشاہانہ سوچ پارٹی پرمسلط کیے ہوئے ہے، اچھی سوچ رکھنے والے پی ٹی آئی کےساتھ ہیں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکاڈٹ کر مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے شبلی فراز کو آزاد سینیٹرز سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔خیال رہے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ کل ہوگی،سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو 65 ارکان کی واضح اکژیت حاصل ہے جبکہ حکومت کو 36 سنیٹرز کی حمایت حاصل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website