counter easy hit

دورہ بلوچستان میں ایک خاتون نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنی جانب متوجہ کیا تو پھر کیا واقعہ پیش آیا

گوادر(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان گزشتہ دنوں بلوچستان دورے پر گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے گوادر ایکسپو سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔ دورے کے دوران عمران خان ایک سٹال کے پاس سے گزر رہے تھے کہ ایک خاتون نے انہیں آواز دے کر کہا کہ ،عمران بھائی رکیے گا۔ جس پر عمران خان رک کر خاتون کے پاس گئے اور غور سے اس کی بات سنی۔ خاتون نے وزیراعظم کو اپنی ہاتھ سے بنائی ہوئی اشیا کے بارے میں اگاہ کیا اور اپنے کاروبار کے بارے میں بتایا۔ عمران خان نے ان کے کام کی تعریف کی اور ان سے استفسار کیا کہ کیا انہیں حکومت کی کوئی مدد درکار ہے جس پر خاتون نے کہا کہ ان اشیا کو لوگوں تک لانے کے لیے حکومت کا تعاون درکار ہے۔ اس موقعہ پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے انہوں نے بھی اشیا کے حوالے سے عمران خان سے بات کی۔ وہیں سٹال پر موجود ایک شخص نے اس موقعہ کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی جو کہ وائرل ہو رہی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون کے وزیراعظم کو بھائی کہہ کر پکارنے پر عمران خان وہاں آئے اور خاتون کی چیزوں کو بھی سراہا اور اس کی مکمل بات سننے کے بد حکومتی مدد کے حوالے سے بھی استفسار کیا کہ آیا خاتون کو کوئی حکومتی مدد درکار ہے۔ دوسری جانب نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق اجلاس آج طلب کر لیاگیا،وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔پنجاب،خیبرپختونخوانے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدرپورٹ جمع کرادی۔ میڈیای رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں چاروں صوبوں کی رپورٹس کاجائزہ لیاجائے گا،وزارت داخلہ نے صوبوں سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدآمدر پورٹ طلب کرلی ، پنجاب، خیبرپختونخوانے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد رپورٹ جمع کرادی۔