counter easy hit

گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے خلاف پہیہ جام ہڑتال

گلگت بلتستان: ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف غذر سمیت مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

Wheel strike against taxes in Gilgit-Baltistanعوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کی اپیل پر  غذر سمیت پورے گلگت بلتستان میں نافذ کئے جانے والے ٹیکسسز کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ اس دوران گلگت بلتستان میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں، کاروباری مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے مختلف مقامات پر مسافر محصور ہو کر رہ گئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور مرکزی انجمن تاجراں گلگت بلتستان کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جب تک گلگت بلتستان کو قومی سطح پر نمائندگی نہیں دی جاتی اس وقت تک کسی بھی طرح کے ٹیکسز کا نفاذ ناقابل قبول ہے۔ مظاہرین نے ٹیکسز کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔