counter easy hit

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوگئی ہے۔

Whatsapp service affected across the world including Pakistanسماجی رابطے کی مشہور اور تیز ترین ایپلیکشن واٹس ایپ کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے سے صارفین پریشان ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر کے لیے دنیا بھر میں بند ہوگئی جس کے نتیجے میں صارفین کو اپنے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان، بھارت، آئر لینڈ، روس، ملائیشیا، چیک رپبلک، اسرائیل، اسپین، ملائیشیا، کینیا، ترکی، اٹلی، مصر اور سربیا میں واٹس ایپ کی سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ واٹس ایپ حکام نے بھی عارضی بندش کا اعتراف کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کرلی۔ واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار ہے تاہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔