counter easy hit

’’یہ ایک چیز کھانے والے مرد خواتین کو بے حد پسند آتے ہیں‘‘سائنسدانوں نے مردوں کی مشکل حل کر دی،انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا

what-women-like-men-to-eat2

what-women-like-men-to-eat2

سڈنی (یس ڈیسک) صنف مخالف کی توجہ حاصل کرنے کیلئے مرد کیا کیا پاپڑ نہیں بیلتے لیکن آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے اس کیلئے ایک ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ جس کے بعد کسی اور طریقے کی کوئی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق میکواری یونیورسٹی کے نفسیات دانوں نے خواتین کے پسندیدہ مردوں کی خوراک پر ایک تحقیق کی تو پتہ چلا کہ جو مرد پھل اور سبزیاں کثرت سے کھاتے ہیں انہیں خواتین دیگر مردوں کی نسبت کہیں زیادہ پسند کر تی ہیں۔ سائنسی جریدے ایوولوشن اینڈ ہیومن بیہیویئر میں شائع ہونیوالی اس تحقیق میں نفسیات دان ڈاکٹر ایئن سٹیفن بتاتے ہیں کہ سلاد ، پھل اور سبزیوں کے شوقین مردوں کو نا صرف اچھی صحت کے فوائد حاصل ہوتے ہیں بلکہ صنف مخالف میں مقبولیت کا فائدہ بھی حاصل ہو تا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پھلوں اور سبزیوں کے بعد گوشت اور انڈے کھانے والے مردوں کی طرف بھی خواتین کو قدرتی طور پر مائل ہوتے ہوئے پایا گیا۔ خواتین نے سب سے کم توجہ ان مردوں کو دی کہ جو زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں مثلاً گندم اور چاول وغیرہ بکثرت استعمال کرتے ہیں۔
سائنسدانوں نے اس تحقیق کیلئے 43 مردوں کے پسینے کے نمونے حاصل کیے اور 9 خواتین کو ان نمونوں کو سونگھ کر پسندیدگی یا نا پسندیدگی کا اظہار کرنے کو کہا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پسینے کی بو جسم کی عمومی کیفیت اور صحت کی نشاندہی کرتی ہے اور صنف مخالف کی پسندیدگی یا نا پسندیدگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تجربات کے دوران خواتین نے جن نمونوں کیلئے سب سے زیادہ پسندیدگی کا اظہار کیا وہ ان مردوں سے لیے گئے تھے کہ جن کی خوراک میں پھل اور سبزیاں بکثرت شامل تھے۔ دوسرے نمبر پر گوشت اور انڈوں جیسی، یعنی پروٹین والی غذائیں کھانے والے مرد پسند کیے گئے جبکہ گندم اور چاول جیسی، یعنی کاربوہائیڈریٹ والی غذاﺅں سے بننے والی اشیاءزیادہ کھانے والے افراد کو سب سے کم پسند کیا گیا۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس سے پہلے کی گئی تحقیقات کی تصدیق کرتے ہیں ، جن میں بتایا گیا ہے کہ پھل اور سبزیاں زیادہ کھانے والے افراد کے جسم میں کیرو ٹینائڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ مادوں کی کثرت ہوتی ہے جو انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور ان کی جلد اور رنگت کو بھی ترو تازہ اور خوش نما رکھتے ہیں۔ یہ لوگ اچھی صحت کے مالک ہونے کی وجہ سے صنف مخالف کی توجہ زیادہ حاصل کر پاتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website