counter easy hit

خصوصی میڈیا ٹربیونل کے قیام کا اصل مقصد کیا ہے ؟ حکومت کیا کرنا چاہتی ہے ؟ تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خصوصی میڈیا ٹریبونلز ورکروں کے مسائل اور ان کو فوری انصاف کی فراہمی میں بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،اس کی آزادی اور آواز کو مزید طاقتور بنانے کے لیے پرعزم ہیں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس کی آزادی اور آواز کو مزید طاقتور بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پیمرا کے احتسابی عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ اسے حکومت کنٹرول کرتی ہے۔پیمرا کے احتسابی عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ اسے حکومت کنٹرول کرتی ہے۔خصوصی میڈیا ٹریبونلز بنانے جا رہے ہیں تاکہ مقدمات کا جلد فیصلہ ممکن ہوسکے۔ اعلی عدلیہ کے زیر سرپرستی کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی میڈیا ٹریبونلز بنانے جا رہے ہیں تاکہ مقدمات کا جلد فیصلہ ممکن ہوسکے۔ ٹریبونلز اعلیٰ عدلیہ کے زیر سرپرستی کام کریں گے۔ یہ میڈیا ٹریبونلز نہ صرف نئے کیسوں پر فیصلہ کریں گے بلکہ پیمرا اور دیگر عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی انہی ٹریبونلز کو منتقل کردیے جائیں گے۔یہ میڈیا ٹریبونلز نہ صرف نئے کیسوں پر فیصلہ کریں گے بلکہ پیمرا اور دیگر عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی انہی ٹریبونلز کو منتقل کردیے جائیں گے۔یہ ٹریبونلز نئے اور زیرالتوا مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ کریں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ ٹریبونلز نئے اور زیر التوا مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ کریں گے۔ خصوصی ٹربیونلز میڈیا ورکروں کے مسائل اور ان کو فوری انصاف کی فراہمی میں بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سارا عمل دنیا میں رائج قوانین اور اعلیٰ جمہوری اقدار کا حقیقی عکاس ہوگا۔ میڈیا کا ذمہ دارانہ کردار ہی اس کی اصل قوت ہے۔خصوصی ٹرابیونلزمیڈیا ورکروں کے مسائل اور ان کو فوری انصاف کی فراہمی میں بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔یہ سارا عمل دنیا میں رائج قوانین اور اعلی جمہوری اقدار کا حقیقی عکاس ہوگا۔میڈیا کا ذمہ دارانہ کردار ہی اس کی اصل قوت ہے۔

what, will, be, the, purpose, of, media, courts

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website