counter easy hit

اب میاں جی کے پلیٹ لیٹس کہاں گئے۔۔۔! نواز، شہباز، زرداری میں کیا چیز مشترک ہے؟ اہم حکومتی شخصیت نے بتا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اب میاں جی کے پلیٹ لیٹس کہاں گئے۔۔۔! نواز، شہباز، زرداری میں کیا مشترک ہے؟ اہم حکومتی شخصیت نے بتا دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ واردات ایک ہے۔

وہ وقت جب ایک خوبرولڑکی سپر مارکیٹ میں اپنے جسم کی نمائش کر رہی تھی اور ملک الموت آپہنچا۔۔۔ ایسا واقعہ جسے پڑھ کر آپ کا دل بےساختہ ہو کراستغفارکاورد جاری کر دے

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس کھلا ہے تو وہ سامنے آنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں جس ذرائع سے رقم آئی اسی ذرائع سے مسلم لیگ کے پاس آتی ہے، 18 سوالات اس لیے کیے کہ 10 سالوں میں شہباز شریف خاندان کی جائیدادوں میں اضافہ ہوا ہے۔ معاون خصوصی برائے احتساب نے اعتراف کیا کہ پراسیکیوشن سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ ہوئی تو انہیں وطن واپس آنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا نوازشریف پاکستان میں تھے تو ان کے پلیٹ لیٹس سے آگاہی ہوتی رہتی تھی، اب نواز شریف لندن میں ہیں تو پلیٹ لیٹس کہاں ہیں؟ معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز والد کی تیمارداری کے لیے باہر جانا چاہتی ہیں حالانکہ مریم نواز کی بہن، بھائی، بھابیاں اور سارا خاندان لندن میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے، ملک میں تمام ادارے آزاد ہیں اور حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) بجٹ میں بھی اضافہ کیا۔

what, was, the, real, platelet, story, shehzad akbar, revealed, the, truth

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website