counter easy hit

سجد الحرام میں جادو کرنے والے شخص کے ساتھ کیا کیا گیا؟

سعودی عرب ( ویب ڈیسک) مسجد الحرام میں جادو کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام سے سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک جادوگر کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ سے جادوگروں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔ کچھ سال قبل دو افراد کو کالا جادو کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جادوگروں کی گرفتاری پر مسجد الحرام میں موجود عمرہ زائرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل مسلمانوں کے مقدس مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ پولیس کے مطابق غیر ملکی شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف کے صحن میں چھلانگ لگائی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی