counter easy hit

یادداشت بہتر کرنے کیلئے کس وقت مناسب نیند لینی چاہئے،برطانوی ماہرین صحت نے بتادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رات میں مناسب نیند لینے سے یاداشت بہتر ہو تی ہے۔ بوسٹن کے برگھم اینڈ ومین ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سونے سے بہت سی باتوں کو یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے اور پوری رات کی نیند لوگوں کو صحیح شناخت اور لوگوں کے چہرے پہچاننے میں مدد دیتی ہے۔ ماہرین نے 20 سال کی عمر کے افراد کو 20 مختلف لوگوں کی تصاویریں دیکھائی گئی اور انہیں ان تصاویر کے نام یاد رکھنے کو کہا۔12 گھنٹے گزرنے کے بعد ان افراد کووہی تصاویر دوبارہ دیکھائی گئی اور ان کے نام بتانے کو کہا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہر فرد سے دو دفعہ سوال پوچھے گئے پہلے بنا سوئے دن کی سر گرمیوں کے دوران اور دوسری دفعہ آٹھ گھنٹے کی نیند لینے کے بعد۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ آٹھ گھنٹے کی نیند لینے کے بعد لوگوں کا اعتماد اور یاد رکھنے کی صلاحیت میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ پڑھنے کے بعد سونا سیکھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیتوں کو بڑھا دیتا ہے۔