counter easy hit

خواتین مردوں کے بارے میں کیا کیا باتیں جاننا چاہتی ہیں ؟سوال اور جواب دونوں سامنے آگئے

مردوں کے ذہن میں خواتین کے متعلق بہت سے سوالات ہوتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین کے ذہن میں مردوں سے متعلق اس سے کہیں زیادہ سوالات ہوتے ہیں جن میں سے کچھ دلچسپ ترین سوالات کا انکشاف حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ
Reddit
پر ہوا۔ خواتین مردوں کے متعلق کیا جاننا چاہتی ہیں، خواتین کی کثرت نے یہ جاننا چاہا کہ مرد بہت کم یا تقریباً نہ ہونے کے برابر کیوں روتے ہیں۔ایک خاتون نے لکھا کہ اس نے اپنے خاوند کو گزشتہ 12 سال کے دوران دو یا تین دفع ہی روتے دیکھا۔ اکثر مردوں کا جواب تھا کہ معاشرہ انہیں بچپن سے ہی بتاتا ہے کہ مرد روتے نہیں لہذا ان میں یہ رویہ پختہ ہوجاتا ہے۔خواتین کی بڑی تعداد نے مردوں سے پوچھا کہ وہ ٹوائلٹ میں بہت زیادہ وقت کیوں لگاتے ہیں۔ اکثر خواتین نے پوچھا کہ مرد ٹوائلٹ جاتے ہیں تو 20 منٹ یا آدھے گھنٹے سے پہلے واپس آنے کا نام کیوں نہیں لیتے۔ کچھ مردوں نے اس کا جواب یہ دیا کہ انہیں دن بھر کی مصیبتوں اور مسائل سے چھٹکارا ٹوائلٹ جا کر ہی ملتا ہے لہذا وہ وہاں اپنا وقت سکون سے گزارتے ہیں۔خواتین کی بہت بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ مردوں کو اپنا خیال رکھنے کی فکر کیوں نہیں ہوتی۔ جب وہ بیمار ہوتے ہیں تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے اس کام کو ٹالتے رہتے ہیں۔ سر درد ہو تو کہتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں کام کے باﺅ کی وجہ سے ایسا ہے۔ نزلہ زکام ہو تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے کہتے ہیں کچھ دیر سو لوں گا تو ٹھیک ہوجائے گا۔ اسی طرح اپنے لئے شاپنگ کرنے اور خصوصاً نیا لباس خریدنے پر بھی توجہ نہیں دیتے۔ اس سوال کا مرد کوئی واضح جواب نہیں دے پائے البتہ متعدد کا کہنا تھا کہ بس مردوں کی فطرت ہی ایسی ہوتی ہے۔ مزید پڑھئیے :: بھارت میں انگریزوں کے خلاف جدو جہد کرنے والے ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر نوادرات 90 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیئے گئے۔لندن کے معروف نیلامی مرکز بون ہیم کے شعبہ برائے اسلامی فنون نے ٹیپو سلطان کے زیر استعال بندوق، تلواروں کا سیٹ، زرہ اور دیگر نوادرات سمیت 30 اشیاءکو نیلامی کے لئے پیش کیا۔ سب سے زیادہ بولی قیمتی تلواروں کے سیٹ کی لگی جو 32 لاکھ 26 ہزار 902 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ ٹیپو سلطان نے تلواروں پر شیر کی شکل کندہ کروائی تھی جس کی وجہ سے ہی وہ شیر سلطان کےنام سے مشہور ہوئے۔ٹیپو سلطان کے زیر استعمال گولے پھینکنے والی توپ 21 لاکھ 36 ہزار 540 ڈالر میں فروخت ہوئی جب کہ ان کے زیر استعمال بندوق 10 لاکھ 82 ہزار 124 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ ٹیپو سلطان کے زیر استعمال جو اشیاءنیلامی کے لئے فروخت کی گئیں ان میں تلواروں کی جوڑی، تیر، قیمتی ہیلمٹ، توپ، شکار کے لئے استعمال کی جانے والی بندوق شامل تھی

What, Ladies, wanted, to, know, about, Men, Very Important Research for all ages

What, Ladies, wanted, to, know, about, Men, Very Important Research for all ages

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website