counter easy hit

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر بیٹے کی پیدائش ، ثانیہ کے گھر جشن لیکن شعیب ملک کی والدہ کے گھر کیا کام کیا جا رہا ہے ؟ جانیے

سیالکوٹ(ویب ڈیسک )پاکستان کے کھلاڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس خوشی کے موقع پر سیالکوٹ میں کھلاڑی کی والدہ گھر میں قرآن خوانی کا اہتمام کر رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں اہل علاقہ بیٹے کی پیدائش پر کھلاڑی کے


والدین کو مبارک باد دے رہے ہیں جبکہ دادی کی جانب سے پورے علاقے میں میٹھائی بھی بانٹی گئی اور اب وہ گھر میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کر رہی ہیں ۔ شعیب ملک کی والدہ کا کہناتھا کہ وہ بہت ہی زیادہ خوش ہیں اور اپنی خوشی کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے ، خوشی کے موقع پر میٹھائی تقسیم کی ہے اور اب پوتے کی پیدائش پر قرآن خوانی کر وا رہے ہیں ۔یاد رہے کہ بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شعیب ملک نے آج صبح صبح ٹویٹر پر جاری پیغام کے ذریعے دی ۔