counter easy hit

تحریک انصاف سپیکر کس مرض کا شکار ہوگئے ہیں؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فکر اور پریشانی سے انسان کو اکثر بہت سی بیماریاں لگ جاتی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کاز کہنا ہے کہ تحریک انصاف صوبوں اور پارلیمنٹ کودباﺅ میں رکھ کر حکومت کرنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف سپیکر کو بھی نہیں چلنے دے رہی ، ان کو بلڈ پریشر کا مریض بنا دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ موجوہ حکومت سلیکٹڈ ہے اوراحتساب بھی سلیکٹڈ کیا جارہا ہے۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر الزام لگائے جاتے ہیں لیکن تحریک انصاف کا اپنا ایجنڈہ کدھر ہے ؟ نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سے پوچھا جائے کہ کیا ان کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کوئی کمی کی گئی ہے اور مہمند ڈیم کدھر گیاہے ؟