yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’ٹرمپ جیسے دوست کے ہوتے ہوئے دشمن کی کیا ضرورت‘

Web Editor May 17, 2018 1 min read
What is the need of the enemy as friends like 'trump'
Share this:

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز فیصلوں اور جارحانہ بیانات دینے کے انداز کو تنفید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایک دوست سے زیادہ دشمن لگتے ہیں۔

What is the need of the enemy as friends like 'trump'انہوں نے بلغاریہ میں ہونے والے اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے اور یورپ پر تجارتی محصولات عائد کرنے کے خلاف ’یونائیٹڈ یورپیئن فرنٹ‘ کا قیام عمل میں لائیں۔ ڈونلڈ ٹسک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں کی روشنی میں کوئی بھی یہ سوچ سکتا ہے کہ ایسے دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی کیا ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سچ کہوں تو یورپ کو صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ان کی وجہ سے ہم ہر قسم کے ابہام سے باہر آچکے ہیں، انہوں نے ہمیں یہ احساس دلایا کہ اگر آپ کو مدد کرنے والے ہاتھ کی ضرورت ہے تو یہ وہی ہاتھ ہے جو آپ کے بازو کے سِرے پر موجود ہے۔ یورپی یونین کے صدر نے یہ بات بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں منعقدہ 28 سربراہان کے عشائیے سے قبل پریس کانفرنس میں کہی جس میں انہوں نے امریکی انتظامیہ کو یورپ کے روایتی حریفوں بیجنگ اور ماسکو سے تشبیہہ بھی دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ کو روایتی سیاسی چیلینجز، جیسا کہ چین کا بڑھتا اثرو رسوخ اور روس کا جارحانہ موقف کے علاوہ ایک نئے قسم کے مسئلے کاسامنا ہے اور وہ ہے ’امریکی حکومت کا جارحانہ انداز‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نئے عالمی منظرنامے میں یورپ یا تو بہت اہم کردار ادا کرے گا یا شطرنج کا ایک پیادہ ہوگا، یہ ہی اصل متبادل صورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 28 سربراہان پر مشتمل اجلاس میں غزہ میں فلسطینیوں کی اموات پر بھی گفتگو کی جائے گی جو امریکی صدر کے یروشلم میں سفارت خانہ کھولنے بعد ہوئیں جبکہ یورپ نے اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کی تھی۔

ڈونلڈ ٹسک کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یورپی سربراہان اس بات کی دوبارہ تصدیق کریں کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں اس وقت تک شامل رہیں گے جب تک ایران اس کی پاسداری کرتا رہے گا، اس کے علاوہ یورپ کو ایران پر لگائی گئی پابندیوں کی بحالی کا بھی کوئی حل نکالنا چاہیے۔ اس ضمن میں انہوں نے امریکا کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیئم کی برآمدات پر لگائے جانے والے محصولات پر خبردار کیا کہ اس سے تجارتی جنگ کا آغاز ہوسکتا ہے، انہوں نے یورپی رہنماؤں پر اتحاد قائم رکھنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سوچنا بھی مضحکہ خیز لگ رہا ہے کہ یورپی یونین بھی امریکا کے لیے خطرہ ہوسکتی ہے، ہمیں حقیقت میں اس بحث پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Wonderful of EasterMusic Television ScoopsWonderful of EasterMusic Television Scoops
Previous Post ایسٹرونومیکل ٹیلی سکوپ کا کمال
Next Post چین میں 4سو75فٹ اونچا فیرس وہیل عوام کیلئے کھول دیا گیا
In China, 4,575 feet high ferrous wheel was opened to the public

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.