counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کا پرنسپل سیکرٹری کس نامور اور تجربہ کار شخصیت کو بنائے جانے کا قومی امکان ہے ؟ ناقابل یقین نام سامنے آ گیا

پشاور؛ تحریک انصاف کو مرکز اور خیبر پختونخوا میں واضح برتری ملنے کے بعدسابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان کو پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم تعینات کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ، تحریک انصاف کے ساتھ اچھے روابط رکھنے والے گریڈ بائیس ڈی ایم جی گروپ کے آفیسر

اور خیبر پختونخوا کے سابق چیف سیکرٹری اعظم خان جو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چہیتے بیوروکریٹ سمجھے جاتے ہیں کو پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم بنانے کی خبریں گردش کرنے لگی ،اس سلسلے میں ان کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات بھی ہوچکی ہے ۔اعظم خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور بعدازاں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں جو حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عمران خان کو بنی گالہ میں بریفننگ دیتے تھے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب کمپنیز سکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔ نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو دوبارہ طلب کر لیا۔نیب ذرائع کے مطابق، فواد حسن فواد کو کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے جن سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی، فواد حسن فواد نے بطور سیکرٹری کنٹریکٹ منسوخ کیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو جمعہ کو دوپہر تین بجے طلب کر لیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔نیب لاہور کے ساتویں مرتبہ طلب کرنے کے باوجود وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیبلاہور کے سامنے پیش نہ ہوئے نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو ایک مقامی ریفرنس میں گزشتہ روز طلب کر رکھا تھا لیکن وہ نیب لاہور کے سامنے پیش نہ ہوئے جس پر نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو ایک مرتبہ پھر یکم جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے واضح رہے کہ نیب لاہور نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو سات مرتبہ طلب کیا مگر فواد حسن فواد صرف تین مرتبہ پیش ہوئے ہیں۔