counter easy hit

عوامی تحریک کا وفد سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس کونسا اہم پیغام لے کر پہنچ گیا؟ ناقابل یقین تفصیلات

What is the key message that the delegation reached the Speaker Punjab Assembly? Incredible details

لاہور(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چوہدری پرویز الٰہی کو ڈاکٹر طاہر القادری کا اہم پیغام پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے وف کے ہمراہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے تفصیلی ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کےحوالےسےحکمت عملی مرتب کی گئی جبکہ ملاقات کے دوران مختلف سیاسی ایشوز، سانحہ ماڈل ٹاؤن کےحوالے سےبھی بات چیت ہوئی.۔خرم نواز گنڈاپور نے پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا اہم پیغام چودھری پرویزالٰہی تک پہنچایا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی،پاکستان عوامی تحریک کے وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور سینئر نائب صدر پنجاب راجہ زاہد محمود بھی شامل تھے۔ملاقات میں سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ئن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی اور لاہور میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈینگی کے تدارک کے لئے جاری کی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر انتظامی افسران کی سرزنش کی اور کہا کہ انتظامی افسران نے بروقت اقدامات نہیں کئے ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا،میرے عوام ڈینگی کا شکار ہوں اور افسر دفتر میں بیٹھے رہیں،ناقابل برداشت ہے،غفلت کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑوں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی وجوہات اور مرض پر قابو پانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ نے آج وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میں ڈینگی کے تدارک کے لئے جاری کی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر انتظامی افسران کی سرزنش کی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس کے شرکاء سے استفسار کیا کہ ایس او پیز ہونے کے باوجود ڈینگی کے مرض کا بروقت تدارک کیوں نہیں کیا گیا؟ ہر سال ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جاتے تھے، اب غفلت کیوں ہوئی؟جہاں تاخیر اور غفلت ہوئی ہے، اس کی انکوائری ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا،افسوس ہے کہ انتظامی افسران نے بروقت اقدامات نہیں کئے ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا،میرے عوام ڈینگی کا شکار ہوں اور افسر دفتر میں بیٹھے رہیں،ناقابل برداشت ہے،ڈینگی کی وجہ سے راولپنڈی میں الارمنگ صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website