counter easy hit

عمران خان کی آمدن کیا اور اثاثے کتنے؟

لاہور: پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی آمدن کی مکمل تفصیلات ریٹرننگ افسرکو جمع کروادی گئیں۔ عمران خان کو 3 سال میں 5 کروڑ 34 لاکھ 11 ہزار 54 روپے آمدن ہوئی، ان کے کل اثاثے ایک ارب 40 کروڑ 42 لاکھ 32 ہزار 500 روپے مالیت کے ہیں ، عمران نے پاکستان میں موجود اثاثوں میں بھکر، میاں چنوں، شیخوپورہ، لاہور، اوراسلام آباد میں اپنی جائیدادیں ظاہر کی ہیں۔

What is the income of Imran Khan and how many assets?عمران خان کو 2015 میں 3 کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار 565 روپے، 2016 میں 1 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 878 روپے اور 2017 میں 46 لاکھ 76 ہزار 611 روپے آمدن ہوئی۔ دستاویزات میں لکھا گیا ہے زرعی آمدنی 2015 میں 34 لاکھ 16 ہزار 500 روپے، 2016 میں 33 لاکھ 49 ہزار 400 روپے اور 2017 میں 23 لاکھ 60 ہزار روپے ہوئی جبکہ بطور ایم این اے عمران خان نے 30جون 2015 تک 9 لاکھ 21 ہزار 622 روپے، 30 جون 2016 تک 9 لاکھ 54 ہزار 408 روپے، 30 جون 2017 تک 18 لاکھ 8 ہزار 991 روپے تنخواہ وصول کی، کلارا فلیٹ سے 2015میں 2کروڑ  3 لاکھ 25 ہزار روپے آمدن ہوئی جبکہ پی ایل ایس (مختلف کاروباری منصوبے میں منافع اور نقصان) کی مد میں موصول ہونیوالی رقم کے کھاتے میں جو منافع 2015 میں حاصل ہوا وہ 7 لاکھ 62 ہزار 443 روپے ہے، 2016 میں 7 لاکھ 33 ہزار 97 روپے اور 2017 میں 67 ہزار 620 روپے منافع ہوا۔ غیر ملکی خدمات دینے پر (یعنی کمنٹری کرنے پر) عمران خان نے 2016میں 74 لاکھ 6 ہزار 973 روپے کمائے۔ اسی طرح 2015 میں 98 لاکھ 15 ہزار روپے کمائے۔ پی سی بی سے 2015 میں 4 لاکھ 10 ہزار روپے، 2016 میں 5 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2017 دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے کل اثاثے 1 ارب 40 کروڑ 42 لاکھ 32 ہزار 500 روپے مالیت کے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ہائوس نمبر 2 زمان پارک لاہور (148 مرلہ ) وراثت میں ملا ،اس کی کل مالیت 29 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے جبکہ 300 کنال 5 مرلہ ہائوس موہرہ گائوں نزد اسلام آباد کی کل مالیت 75 کروڑ روپے ہے، یہ انہوں نے بطور تحفہ وصول کیا ، 6 کنال 16 مرلہ زمین بنی گالہ اسلام آباد میں ہے جس کی کل مالیت 12 کروڑ روپے ہے ، اسی طرح اسلام آباد میں 2 بیڈ فلیٹ ای لیول 11ٹاورسی ایونیو گرینڈ حیات ڈویلپمنٹ اسلام آباد کی کل مالیت 1 کروڑ 19 لاکھ 70 ہزار روپے ہے، 10 مرلہ کا گھر میانوالی میں ہے جو عمران کو وراثت میں ملا اس کی کل مالیت دستاویز میں صرف 10 لاکھ روپے بتائی گئی، 9 مرلہ پلاٹ کریسنٹ ٹائون لاہور میں ہے جس کی مالیت صرف 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق یہ بھی انہیں وراثت میں ملا، 50 کنال 4مرلہ زمین موضع رینگیاں فیروز والا شیخوپورہ میں ہے جس کی مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے یہ بھی انہیں وراثت میں ملی، 141 کنال زمین شیخ ڈگر اینڈ گڈولا ڈگر بھکر میں ہے جس کی کل مالیت 88 لاکھ 12 ہزار 500 روپے بتائی گئی ہے، یہ بھی انہیں وراثت میں ملی، 8 ایکڑ زمین چک 30 الف بھکر میں ہے جس کی کل مالیت 40 لاکھ روپے ہے یہ بھی انہیں وراثت میں ہی ملی ، 59 کنال زمین ڈگر رتاس سر کی ضلع بھکر میں ہے جس کی کل مالیت 37 لاکھ روپے ہے۔ میں 5 لاکھ 40 ہزار روپے پنشن وصول کی۔