counter easy hit

وٹہ سٹہ سے کیا مراد ہے اور اسلام میں وٹہ سٹہ کی شادی کے بارے میں‌ کیا احکام ہیں؟ ایمان افروز تحریر

وٹہ سٹہ سے مراد ہے ایک گھر والے اپنی بیٹی کی شادی جس لڑکے سے کرتے ہیں ان کی بیٹی سے اپنے بیٹے کی شادی کرتے ہیں یعنی دونوں طرف سے رشتے لیے جاتے ہیں۔ اب اگر تو یہ کہا جائے کہ حق مہر نہیں دیا جائے گا یہ لڑکیاں ہی ایک

جسم فروشی کا دھندہ ، شوق یا مجبوری : لاہور کی وہ لڑکی جو ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر کال گرل بن گئی ۔۔۔۔ مبشر لقمان نے ایک سچی کہانی بیان کرکے پورے معاشرے کو جھنجوڑ کر رکھ دیا

 

دوسرے کا حق مہر ہیں پھر تو یہ جائز نہیں ہے نہ ہی ایسا کیا جائے کہ دونوں طرف برابر برابر حق مہر رکھ کر کہہ دیں کہ ایک دوسرے سے لینے کی بجائے برابر برابر ہو گیا ہے۔مثلا دو دو ہزار دونوں کے لیے متعین کیا، بعد میں کہہ دیا لینے دینے کی ضرورت نہیں برابر ہی ہے۔ ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے بلکہ اس طرح کیا جائے گا کہ دونوں لڑکیوں کی ڈیمانڈ کے مطابق حق مہر ہو گا اگر متعین نہ کیا تو پھر دیکھا جائے گا کہ اس خاندان کی باقی عورتوں کا حق مہر کتنا کتنا ہوتا ہے، اس حساب سے دے دیا جائے گا۔اگر دونوں طرف سے لڑکیوں کی ڈیمانڈ کے مطابق حق مہر دے کر نکاح کیا تو شرعی طور پر درست ہو گا۔باقی اس کے فوائد تو بہت کم ہیں، نقصانات بہت زیادہ ہیں۔ اس کی وجہ ہمارے معاشرے میں دینی تعلیمات بہت کم ہیں۔ ہم لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ کس کا گناہ ہے۔ جب ایک طرف کوئی مسئلہ بن جائے تو دوسری طرف والا لڑکا اپنی بہن کی غلطی پوچھے بغیر اپنی بیوی پر بھی وہی عمل کرتا ہے جو دوسری طرف اس کے بھائی نے کیا ہوتا ہے۔ ایک طرف طلاق ہو جائے تو دوسری طرف بے گناہ ہونے کے باوجود طلاق دے دی جاتی ہے۔یعنی حقیقت کو نہیں دیکھا جاتا بس عمل کا رد عمل ہوتا رہتا ہے۔ اس طرح ایک لڑکی کی زندگی اس کے کرتوتوں کی وجہ سے تباہ ہو جاتی ہے جبکہ دوسری طرف ایک بے گناہ لڑکی کی زندگی تباہ کر دی جاتی ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ اس لیے بہتر ہے کہ وٹہ سٹہ سے پرہیز کیا جائے تاکہ زندگی سکون سے گزر سکے۔

what, is, meaning, for, inter, marriages, and, watta satta

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website