counter easy hit

مولانا فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو استعمال کر کے کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا گیا

What is Maulana Fazl-ur-Rehman going to do using the madrassa's children? Incredible revealed

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تبڈرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن اصول کے نام پر وصول کی سیاست کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن مدارس کے بچوں کو استعمال کر کے عوامی مینڈیٹ کی توہین نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کام نواز شریف کا پیغام آصف زرداری تک پہنچانا ہے کہ مولانا آج کل بے روزگار ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں تمام چیزیں آئین کے ساتھ نہیں چلتیں، کچھ چیزیں روایات کے تحت بھی چلتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جہانگیر ترین صاحب کو الیکشن لڑنے کے حوالے سے نااہل قرار دیا گیا ہے انہیں سزا نہیں سنائی گئی۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ مجرم ہیں انہیں سزائیں سنائی گئی ہیں، مجرم کو خود بھی خیال کرنا چاہیے کہ وہ اپنی حدود میں رہے۔خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ ماہ گفتگو کے دوران اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت پورے ملک میں ملین مارچ کرے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا طریق کار طے کرے گی۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے مولانا فضل الرحمان نےاپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔دوسری جانب حکومت کیخلاف مذہب کارڈ کے استعمال کی مخالفت، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان سے دوری اختیار کر لی، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ اس وقت ملک میں ناموس رسالت کا کوئی مسئلہ نہیں، اس لیے اس معاملے کیلئے جمیعت علمائے اسلام ف کے کسی احتجاج یا مارچ میں شریک نہیں ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website