counter easy hit

مریم نواز سیاسی طور پر متحرک پس پردہ کیا سازش چل رہی ہے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز وقت آنے پر (ن) لیگ کی قیادت کرینگی ،ْ مکافات عمل صرف سیاستدانوں تک محدود ہے، دائیں بائیں اس کی آنکھیں بند رہتی ہیں، مریم نواز والد کو جیل میں چھوڑ کر ملک سے باہر نہیں جائیں گی، وہ تو نواز شریف کے ساتھ جیل جانے کو بھی تیار ہیں ،ْ گور نرراج ناکام تجربہ ہے ،ْ سندھ میں نہیں دہراناچاہیے ،ْہارس ٹریڈنگ منفی عمل ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنماء پرویز رشید نے نے کہاکہ مکافات عمل صرف سیاستدانوں تک محدود رہتا ہے، دائیں بائیں اس کی آنکھیں بند رہتی ہیں، ہم نے اپنی صفائی عدالتوں میں دی ہے ،ْیہی راستہ اب دوسرے لوگوں کو بھی اختیار کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پارٹی جب بھی محسوس کریگی کہ اسے مریم نواز سے کام لینا ہے تو انہیں آواز دی جائے گی اور یقینا مریم اس پر لبیک کہیں گی، مریم نواز اپنے والد کو جیل میں چھوڑ کر ملک سے باہر نہیں جائیں گی، وہ تو والد کے ساتھ جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔کرپشن سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام یہ تھا کہ ہم نے پاکستان کو قرضوں میں ڈبو دیا، دیکھنا چاہئے کہ جتنے قرضے لئے گئے اتنے اثاثے ملک میں پاکستان میں موجود ہیں یا نہیں، پاکستان میں 1300 میگاواٹ نئی بجلی پیدا ہورہی ہے جو پہلے سسٹم کا حصہ نہیں تھی۔پی ٹی آئی پالیسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آج کے حکمران بھیک مانگ رہے ہیں، قرض آپ کو ایسی جگہ لگانا ہوتا ہے جس سے اثاثے بنیں اور منافع حاصل ہو، جس کے ذریعے آپ قرض واپس کریں، بھیک میں مانگی گئی رقم پاکستانی قوم پر بوجھ ہے ،ْیہ رقم بینک میں پڑی ہوگی اور اس پر سود ادا کیا جائیگا۔کیا مستقبل میں عمران خان کو آپ کی ضرور پڑ سکتی ہی جس پر ن لیگی رہنمانے کہا کہ عمران خان ابھی 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہے ہیں ،ْبرے موسم اور کالے بادل کا سامنا کرنا پڑیگا اور طیارہ ڈگمگائے گا تو خان صاحب کو رویے کے مطابق اپنا فیصلہ کریں گے، دوسروں کے رویے اور سلوک کے قطع نظر اگر نظام کو کوئی خطرات درپیش ہوئے تو ن لیگ نظام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔سندھ میں گورنر راج کی خبروں سے متعلق سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ گورنر راج کو کیوں سپورٹ کیا جائی کراچی یا سندھ میں ایسی کون سی صورتحال ہے کہ وہاںگورنر راج لگایا جائے، چاہئے ن لیگ ہو یا کوئی اور ماضی میں بھی ایسی حرکتیں ہوئیں مگر کیا ہم وہاں جنت کا ماحول بنانے میں کامیاب ہوگئے کہ آج اس ناکام تجربے کو دوبارہ دہرایا جائے، ایسا کہنے والے کیا ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں ہارس ٹریڈنگ تو ایک منفی عمل ہے۔