counter easy hit

میک کین کا مذاق اڑانیوالی کیلی سیڈلر کیساتھ کیا ہوا؟

امریکی سینیٹر جون میک کین کی بیماری کا مذاق اڑانے والی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون کیلی سیڈلر مستعفی ہوگئیں۔وائٹ ہاوٴس کے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکریٹری راج شاہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ کیلی سیڈلر اب صدر کے ایگزیکٹو آفس کی ملازم نہیںابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سیڈلر سے What happened to McKeney's freelance Kelly Cinderella?استعفیٰ لیا گیا ہے یا انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق کیلی نے ریپبلیکن سینیٹر جون میکین کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا، جو کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔سیڈلر نے ایک میٹنگ میں میک کین کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ جینا ہوسپل کی بطور سی آئی اے ڈائریکٹرنامزدگی میک کین کیلئے اس لیے کوئی معنی نہیں رکھتی کہ وہ مر رہے ہیں۔سیڈلر نے عوام کے سامنے اپنے ان الفاظ پر معذرت نہیں کی تھی، بعد ازاں سخت تنقید کا نشانہ بننے پر انہوں نے فون پر میک کین کی صاحبزادی میگھن سے معذرت کر لی تھی، تاہم اس کے بعد میگھن نے سوال اٹھایا تھا کہ سیڈلر اب تک وائٹ ہاؤس کی ملازمت پر برقرار کیوں ہیں؟