counter easy hit

‘ آصف زرداری نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران یہ کہا تو کیا ہوا ؟

'What happened if Asif Zardari talked about the informal talks with reporters?

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خبر یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت جا رہی ہے، تاہم حکومت جانے میں چار سے پانچ مہینے لگیں گے، یہ لوگ کب جائیں اور کتنے دن بعد جائیں اس کے لیے جدوجہد جاری ہے، ان کے بعد سیاسی قوتیں آئیں گی، مستقبل بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں ہیں لیکن کوشش ہوگی آئندہ ایسا نہ ہو، اپوزیشن جماعتیں آئندہ ہوشیار رہیں گی اور آپس میں نہیں لڑیں گی، ہماری کمزوریوں کا نتیجہ اور انعام ہی عمران ہے۔بعدازاں آصف زرداری نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا پارلیمانی روایات کے خلاف ہے، حکمران جتنا پارلیمنٹ کو کمزور کریں گے خود صلہ پائیں گے، سیاسی لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے جس میں صحافیوں کا بھی نام ہے، میں اسے سول مارشل لاکہوں گا۔ آصف زرداری نے جب یہ کہا تو موقع پر موجود صحافی برادری بھی حیران رہ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزید 30 ارب ڈالر قرض لینے جا رہی ہے جو تشویشناک ہے، پہلے ہم نے چین اور دوست ممالک سے قرضے لئے، اب جن سے قرضے لے رہے ہیں وہ ہمارے جہاز بھی روک لیں گے اور سفارت خانے بھی ضبط کر لیں گے، ہمارے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو حالات کا ادراک ہی نہیں ہے، موٹر ویز تک تو گروی پڑی ہیں اب یہ خود کو ہی گروی رکھوائیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ میں نے ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کے لندن میں سکینڈل کے بارے میں بات کی تھی، میری نظر میں وزیراعظم کا بہت بڑا اسکینڈل آنے والا ہے، ہوسکتا اس وجہ سے میرا انٹر ویو نہ چلنے دیا گیا ہو۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website