counter easy hit

صدر مملکت کے خطاب کے دوران ایک رکن اسمبلی کیا شرمناک حرکتیں کرتا رہا؟ خبر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کر دے گی

What embarrassing activities did one member of the Assembly do while addressing the President? The news will force you to catch your head

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے سپیکر ڈائس پر چھڑنے کی کوشش کی لیکن دیگر ارکان نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔موجودہ حکومت کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بھرپور ہنگامہ آرائی اور احتجاج کیا گیا۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے اس دوران سپیکر ڈائس پر چڑھنے کی کوشش بھی کی لیکن ساتھی ارکان نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ آغا رفیع اللہ کی جانب سے یہ کوشش کی گئی تو ان کی تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے ا مور، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے ملکر کام کرتے رہیں گے،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی و غیر آئینی بھارتی اقدام اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی گئی،دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور اتحادی جماعت کو ساتھ لے کرچلیں گے،تنقید کی پروا نہیں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہے ہیں،اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے،سابق دور میں صوبے کے عوام کی بنیادی ضروریات اور ترجیحات کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران برسوں میں نہ کر پائے،عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے،ماضی میں غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیاگیا،سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی،تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار عوامی ترجیحات کا درست تعین کیا ہے، ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے،پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے، نیا بلدیاتی نظام عوامی خدمت کو نئی جہت دے گا،اختیارات عوام کے حقیقی نمائندوں کو نچلی سطح پر منتقل کر کے بلدیاتی نظام کو نئے خطوط پر استوار کیا جارہاہے،تحریک ا نصاف کی حکومت ایسا بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website