counter easy hit

احتساب عدالت میں مریم نواز کا بیان ریکارڈ کرواتے وقت نواز شریف مسلسل کیا کام کرتے رہے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف جو کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کئے ہوئے تھے بالاخر واٹس ایپ کے بخارمیں مبتلا ہوگئے۔

What did Nawaz Sharif continue to do while Maryam Nawaz recording the statement in accountability court?تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بھی بیٹی کے نقش قدم پر چل پڑے اور احتساب عدالت میں مسلسل سوشل میڈیا کا استعمال کرتے نظر آئے احتساب عدالت میں مریم نواز کے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نواز شریف واٹس ایپ کا استعمال کرتے رہے، نواز شریف مختلف شخصیات کو واٹس ایپ پر پیغامات بھجواتے رہے۔ انہوں نے امیر مقام، حنیف عباسی سمیت دیگر کو واٹس ایپ پر مختلف پیغامات بھی پڑھوائیں۔ عابد شیر علی بھی طویل عرصے کے بعد احتساب عدالت پہنچے، عابد شیر علی، امیر مقام کے نشست سے اٹھتے ہی نواز شریف کیساتھ جا بیٹھےاور عابد شیرعلی کے جانے پر نواز شریف نے کیپٹن (ر) صفدر کو ساتھ بٹھا لیا۔ یاد رہے کہ آج احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسددرانی کے انکشاف پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ حساب کتاب کا وقت آگیا، یہ حکومت جیسے مدت پوری کررہی ہے ایسا وقت کسی پر نہ آئے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پیج پر خوش آمدید کہا تھا۔